یوکے کے علاقے
ایکرنگٹن میں دو دن پر مشتمل ”جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
24 اور 25 نومبر2020ء کو یوکے کے علاقے ایکرنگٹن (Accrington)میں دو دن پر مشتمل ”جنت کا راستہ کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے
رسالے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔ نیک اعمال اپلکیشن
کا تعارف بھی کروایا ۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں اردو اور انگلش میں میلاد اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18 سے 22 نومبر2020ء
تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow) اور ایڈنبرگ
(Edinburgh) میں اردو اور انگلش میں میلاد اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں 153
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” انبیاء اکرام علیہم السَّلام کی نیکی
کی دعوت “ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے علاقے
وارنگٹن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع
کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام کو
24 نومبر 2020ء کو یوکے کے علاقے وارنگٹن(Warrington) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی
تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر اپنے اندر پیدا کرنے کاذہن دیا۔اس موقع پر 2اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی
نیت کی۔
یوکے مانچسٹر
ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام23 نومبر2020ءکو یوکے مانچسٹر ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃ
المدینہ بالغات کے نئے مدنی پھولوں پر گفتگو کی نیزدسمبر 2020ءمیں ہونے والے ناظرہ
کورسز کی تفصیل بھی بتائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 نومبر2020ء کو یوکے
ويسٹ یارکشائر(West Yorkshire)میں انگلش زبان میں
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کے
فرائض سنتیں اور مستحبات سكھائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
برمنگھم ریجن
کے ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر2020ء کو برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں کوونٹری (Coventry)ڈویژن کی14 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے اور موثر انداز میں
کرنے کے اہم نکات پیش کئے نیز انفرادی کوششوں کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو بھی مدنی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 23 نومبر2020ء گزشتہ دنوں
یوکے کے شہر ریڈنگ(Reading)میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال
کا روزانہ محاسبہ کرنے ، نیک اعمال کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف
خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی
طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام23 نومبر2020ء
کو یوکے کے شہر ٹوٹنگ(Tooting)میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 8 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے کے تین شہروں میں آن لائن کورس بنام”مسکرانے کے دینی
و دنیوی فوائد“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 19 نومبر2020ء کو یوکے کے شہر بلیکبرن(Blackburn )، برنلی( Burnley) اور برائرفیلڈ (Brierfield) میں آن لائن کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی
فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا
ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکرا ہٹ بہت سے مسائل حل کردیتی ہے نیزانہیں
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آ گاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر2020ءکو اسکاٹ
لینڈ ریجن کے شہر ایڈنبرا (Edinburgh)میں آن لائن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”والدین کو ستانا حرام ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کا ادب و احترام کرنے، دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 نومبر2020ء کو یوکے
مانچسٹر ریجن کے علاقے بولٹن (Bolton)میں آن لائن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”گھر درس کی اہمیت“
کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس شروع کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر2020ءکو لندن
ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting)میں آن لائن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”علم کی اہمیت “کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔