دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18 سے 22 نومبر2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow) اور ایڈنبرگ (Edinburgh) میں اردو اور انگلش میں میلاد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 153 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” انبیاء اکرام علیہم السَّلام کی نیکی کی دعوت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔