دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ بالغات  کے زیرِ اہتمام23 نومبر2020ءکو یوکے مانچسٹر ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے مدنی پھولوں پر گفتگو کی نیزدسمبر 2020ءمیں ہونے والے ناظرہ کورسز کی تفصیل بھی بتائی۔