دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہر( Brussels and Antwerpen )میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اسپین
کی ڈویژن ویلنسیا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ میں مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کی
ڈویژن ویلنسیا (Valanceya )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ میں مدنی مشورہ ہواجس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کیسے
بنایا جائے اس بارے میں نکات پیش کئے نیز نیو اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے کس طرح
تیار کیا جائے اس پر کلام کیا۔
یوکے
برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم
ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نرمی کے ساتھ دینی کاموں کو بڑھانے، رابطے میں رہتے ہوئے تعزیت، عیادت اور
حال و احوال سے با خبر رہنے کا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe)اورتا راگونا (Taragona) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”دینی طلبہ پر خرچ کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔
اسپین
کی شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی
مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام 14 نومبر2021ء کو اسپین کی
شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز یوم/ایام قفل مدینہ
منانے کے ساتھ ساتھ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن دیااور اگلے ماہ کے لئے اہداف
دیئے جس پر اصلاح اعمال شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مزید اپنے شعبے کے دینی کاموں
کو بڑھانے کا عزم کیا۔
امریکہ
کے شہر بروکلین کے ذیلی حلقے فیضان فاروق اعظم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کے شہر بروکلین(
Brooklyn) کے ذیلی حلقے فیضان فاروق اعظم
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے بذریعہ فون مدنی دورہ کی ترکیب کی گئی۔ مدنی
دورہ میں 5 اسلامی بہنوں نے کم وبیش 15 اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ناٹنگھم ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائز ہ لینے، ربیع الا خر میں نفلی روزے رکھنے اورہفتہ وار مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
اسی
طرح لیسٹر ڈویژن میں بھی اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائز ہ لینے، ربیع الا خر میں نفلی روزے رکھنے اورہفتہ وار مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ
علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(
اسلامی بہنیں) کے
زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
ذیلی
حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 53
ٹیلی
فون پر ہونے والے علاقائی دوروں کی تعداد: 131
اکثر
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 75
ماہ میں
1 یا 2 بار نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56
تقسیم
کئے جانے والے کتب و رسائل کی تعداد:112
انفرادی
کوشش سے اپنے محارم کو دینی قافلوں میں
سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4
شعبہ محفل
نعت کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت
اسلامی کے شعبہ محفل نعت ( اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
اس
ماہ ہونے والی محافل نعت کی تعداد: 262
انفرادی کو شش سے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 113
انفرادی
کوشش سے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں
داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
21
تقسیم
کئے جانے والے کتب و رسائل کی تعداد:463
دینی
ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیات: 58
ڈویژن
سطح پر منعقد ہونے والے دینی حلقوں کی تعداد: 9
دینی
حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 191
یوکے
لندن ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ماہ
اکتوبر2021 ء میں یوکے لندن ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی
ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیے:
پورے
ریجن میں مدرسۃالمدینہ کے درجات کی تعداد:41
مدرسات
کی تعداد:36
مدرسۃالمدینہ
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :229
بذریعہ
انٹرنیٹ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:24
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 117
بذریعہ انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 21
گھر
مدرسۃالمدینہ کی تعداد :4
گھر
مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :53
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :117
اکثر
دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :54
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
لندن ریجن ٹوٹنگ ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور ماہانہ
کارکردگی کو بہتر بنانے نیز ربیع الاآخر
کے خصوصی اجتماع کے بارے میں نکات بیان کئے۔
یوکے لندن
ریجن میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پاکستان میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہونیوالے 6روز پر مشتمل تربیتی
اجتماع میں شرکت کرنے، دینی کام مزید بڑھانے، مدنی قاعدہ کورس کرنے اورنئی مدرسات
کی تیاری کے حوالے سے کلام کیا۔