With the great passion of saving different parts of body, especially tongue and eyes from sins, Ameer Ahl-e-Sunnat introduced a religious campaign of Yaum-e-Qufl. In this context, Yaum-e-Qufl was observed in Belgium, Austria, Sweden and Germany (European Union Region) on the first Monday in March 2021. 18 Islamic sisters read the booklet, ‘Silent Prince’ and 17 Islamic sisters had the privilege of observing the Qufl-e-Madinah for around 25 hours.


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن بلیک کنٹری کابینہ کے شہر سینڈول، ووسٹر اور بلیک کنٹری(Sandwell, Worcester, Black Country) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”برکاتِ صد قات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقات کی فضیلت و برکات بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم اور کوونٹری (North, East, Central Birmingham and Coventry) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 366 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”برکاتِ صد قات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقات کی فضیلت و برکات بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے  برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے، ڈونیشن کے لئے کو ششیں تیز کرنے اور کارکردگی کے ہدف کے حوالے سے ذہن بنایا، دینی کاموں میں بہتری پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر ناٹنگھم (Nottingham ) میں ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر لیسٹر(Leicester) میں ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات، جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔ اسلامی بہنوں نے دیگر کورسز میں شرکت کی نیتیں کیں اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 175 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات، جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز مدنی چینل دیکھنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کےمختلف علاقوں رودرہم ، شیفیلڈ اور ڈونکاسٹر (Rotherham, Sheffield and Doncaster ) میں مدنی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 39اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”درود شریف کی فضیلت“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام14مارچ 2021ء سے یوکے لندن ریجن کے علاقے ایسٹ ہام( East Ham) میں”فیضان زکوۃ کورس “ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔یہ کورسز 3دن کے لئے ہو رہا ہے۔ کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔

اس کورس میں آپ زکوہ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے، زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ اس کے علاوہ مزید سیکھ سکیں گی ۔

داخلہ کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں یا اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔

Ilm-e-Raza@outlook.com


 دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London)ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے ،خوف خدا و عشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام3 تا 9 مارچ2021ء تک یوکے لندن ریجن کی تمام کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 518اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ مارچ 2021ء کی پہلی پیر شریف کویوکے لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، اور بریڈ فورڈ میں (London, Manchester , Birmingham , Scotland and Bradford ) میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ!842اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور301 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 57اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔