دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  18 مارچ 2021ء کو ڈنمارک (Denmark )میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلال اعمال پر مقرر ذمہ دارا اسلامی بہن نے ”آسان نیکیاں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”صدقہ کے فوائد “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ نکالنے اور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ شعبان“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار 9 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضانِ شعبان“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

50 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

78 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

152 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

474 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

129 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

126 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


 دعوت اسلامی کےزیراہتمام17 مارچ2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ظالموں کا انجام“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں ظلم اور ظلم کرنے والوں کی عبرت ناک انجام کے بارے میں نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  اسپین (Spain) کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا اسٹال لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے87 تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ48 اسلامی بہنوں کی کاٹ بھی کی گئی نیز اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ (Holland) میں مقامی زبان ڈچ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) اور دين ہاگ (Den Haag) کی تقریبا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” شعبان اور شبِ برات کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ شعبان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور نفل روزے رکھنے کا ذہن دیانیز مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن لوگرونيو(Logroño) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ فروری 2021ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

پورے ریجن میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کےدرجات کی تعداد: 9

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 120

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 9

گھر میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 6

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 13

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد: 27

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 163

اسکائپ پر پڑھانے والے مدرسات کی تعداد: 21

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 161

رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد: 106

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 144

ماہِ فروری 2021 ءمیں 1 طالبہ نے مدنی قاعدہ اور 1 طالبہ نے ناظرہ کا ٹیسٹ تفتیش مجلس میں کامیاب کرنے کی سعادت حاصل کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 17 مارچ2021ء سے یو کے ریجن کے ملک آئرلینڈ( Ireland) میں 8 دن پر مشتمل کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں؟“ "کا سلسلہ جاری ہے جس میں5 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبالِ ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 17 مارچ 2021 ء سے یورپین یونین کے ملک ہالینڈ(Holland) اورجرمنی (Germany)میں 8 دن پر مشتمل کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں؟“ "کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 24 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبالِ ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مانٹریال اور تھورن کلف میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوواقعہ معراج بتاتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور ماں باپ کی فرما برداری کا ذہن دیا۔