دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  21 جون2021ء کو یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 25 جون2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن کوونٹری(Coventry) میں کورس بنام ”سوشل میڈیا کا استعمال“ ہونے جا رہا ہے جس کی مدت1 دن اور وقت صبح 10 بجے ہے۔

اس کورس میں سوشل میڈیا کا استعمال کیسےکیا جائے، اس کے مثبت و منفی پہلو اور آخرت کی تیاری کا ذہن اس کے علاوہ اور بھی ضروری معلومات بتائے جائیں گے۔

داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے چشم اور سلاؤ(Chesham and Slough) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورتربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں نیز مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16تا 20 جون2021ء تک آئر لینڈ ریجن  میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”نرمی کیسے بَرتی جائے؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی پیدا کرنے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈاکے شہرمسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے” نیکیاں چھپائیے“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے اور ان کو چھپانےکی ترغیب دلائی تاکہ ریاکاری پیدا نہ ہو۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے مختلف شہروں(Thorncliffe، Brampton ، Montreal ، Calgary )میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” نرمی پیدا کریں “ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نرمی اپنانے اور اپنے اخلاق وکردار درست کرنے کی ترغیب دلائی نیز نرمی اور محبت سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہرتھورن کلف (Thorncliffe) میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےDevelop gentleness کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی پیدا کرنے اور حسن اخلاق کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال(Montreal) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”والدین کی اطاعت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو والدین کی فرمانبرداری کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ” رسالہ کام کے اوراد“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4 ہزار 153 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ کام کے اوراد“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

43  اسلامی  بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

95 اسلامی   بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ  پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

100 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

290 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

 103   اسلامی   بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

133 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون 2021ء کے  تیسرے ہفتے ناروے (Norway) میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادکیاگیاجن میں حا گیرود(Haugerud)، شیسمو کھوشے(Skedsmokorset)، فیورست(Furuset)، گرورد ( Grorud) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 

مبلغات دعوت اسلامی نے ”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نرمی کی اہمیت و فضائل اور حکایات بیان کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


In weekly Madani Muzakirah, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ encourages people to read a Madani booklet assigned to them and also blesses the readers and listeners with Dua’s. Kaakardagi (performance) of the fortunate people reading and listening to the booklet is also presented in the court of Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ.

Last week, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated people to read or listen to the booklet,Beneficial Litanies.

In this connection, approximately, 1085 Islamic sisters from North America (America and Canada) had the privilege of reading or listening to the booklet, Beneficial Litanies.