دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کے تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل بتائیں نیز دعوت اسلامی کی دینی ماحول سے وابستہ رہنے، دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دینی ماحول سے منسلک کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام24 جون2021ء سے یوکے کے شہر برسٹل(Bristol) میں 3دن پر مشتمل ”تربیتِ اولاد کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اولاد کی تربیت کی اہمیت اور روحانی علاج وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے میں بنگلہ زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”عبادت میں سستی کیسے دور ہو؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامى کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو ( Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough )میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 7 اسلامی بہنوں نے حصہ لیا۔

حصہ لینے والی اسلامی بہنوں نے مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش772 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کریں“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  و محفل نعت کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کی لوٹن (Luton)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ ہر ماہ پڑھنے اور اس کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے لندن ریجن کی کابینہ و ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ تقریباً14 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 448اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کریں“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے اندر نرمی پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری، اسٹوک، سینڈول، والسال، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر،، برسٹل، ووسٹر(Coventry, North Birmingham, East birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Country, Stoke, Sandwell, Walsall, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Bristol, Worcester)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم وبیش 1 ہزار 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کیجیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام جون 2021ء کے تیسرے  ہفتے ڈنمارک (Denmark ) میں 3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 39 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”نرمی پیدا کیجیئے“ اور ” مدینے کی خصوصیات“ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون  2021ء کے تیسرے ہفتےاسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کیجیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں میں  اسپین (Spain ) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون 2021ء  کے تیسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں سونسیکا(Sonseca)، لوگرونیو (Logroño) اور آرگینڈہ(Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کیجیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے اندر نرمی پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔