21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 3 فروری2020ء بروز پیر شریف وزیرآباد
فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کی وزیر آباد کابینہ کے
تمام تعویذات عطاریہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے
ریجن ذمہ دار مولانا انس رضا مدنی نے شرکا کو تعویذات عطاریہ کے بستوں کی مجالس
پوری کرنے، بستوں پر مستقل مزاجی سے وقت دینے، تعویذات عطاریہ کے بستے بڑھانے
،بستوں پر آنے والے مریضوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ۔مشرف علی
عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ ذون)