پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس اور اسکول اسٹاف کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ شعبے کے ڈویژن ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کو نماز کے شرائط و فرائض بتائے نیز انہیں اپنے اسکول میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)