دعوتِ اسلامی  کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ہاسٹل میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے پی ایچ ڈی، ایم فل فائنل، سیکنڈ ائیر اور فرسٹ ائیر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز نمازِ تہجد سے کیا گیا۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’نفل روزوں کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں روزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ کو جگایا۔بعد نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(رپورٹ : ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)