7 رجب المرجب, 1446 ہجری
مختلف تعلیمی اداروں کے ٹیچرز، پروفیسرز
اور اسٹوڈنٹس کی مدنی قافلے میں شرکت
Wed, 28 Dec , 2022
2 years ago
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے تحت 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس
میں مختلف تعلیمی اداروں سے ٹیچرز، پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں،
باجماعت نمازِ تہجد، مناجات، نمازِ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا اور سیکھنے
سکھانے کے حلقوں میں شرکت کی۔مزید نگرانِ شعبہ تعلیم نے اسلامی بھائیوں کو نماز کا
عملی طریقہ سکھاتے ہوئے انہیں چند ضروری مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔