گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت پاکستان کے شہر حافظ آباد میں واقع جامع مسجد صدیقیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ،عاشقانِ رسول نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے ’’واہ کیا بات ہے غوث اعظم کی ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا ،مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے بیان کے دوران مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’تفسیر صراط الجنان ‘‘کا تعارف کروایا اور شرکائے اجتماع کو اس کا مطالعہ کرنے اور بعدِ فجر حلقے میں شرکت کا ذہن دیا۔اساجتماع میں مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت تعویذات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس کے ذریعے پریشان حال اسلامی بھائیوں کو تعویذات ِعطاریہ فی سبیل اللہ دئیے گئے اور امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا مرید و طالب بننے والے اسلامی بھائیوں کے نام بھی لکھے گئے نیز ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا گیا۔