راولپنڈی میں ایک نابینا اسلامی بھائی کے گھر پر
اسپیشل پرسنز کےلئےسیکھنے سیکھانے کا مدنی حلقہ
10 فروری 2023ء کو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائیٹ
ٹاؤن میں ایک نابینا اسلامی بھائی کے گھر پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے
سیکھانے کا مدنی حلقہ لگایا گیا ۔
صوبائی ذمہ دار محمد کامران عطاری( اسلام آباد)
نے ”اللہ دیکھ رہا ہے “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکیاں
کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا۔
آخر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش
کرتے ہوئے اس کی دینی خدمات کو بیان کیا اور نابینا اسلامی بھائیوں کو عملی طور پر
شرکت کرنے کیلئے فیضان نماز کورس اور دعوت اسلامی کے تحت رمضان اعتکاف کرنے کا ذہن
دیا ۔اس مدنی حلقے میں اسلام آباد کےنیشنل ٹرینگ سینٹر فار اسپیشل پرسنز (NATIONAL
TRAINING CENTRE FOR SPECIAL PERSONS ) کے 4نابینا اساتذہ اور 4 طلبہ اور 7 دیگر نابینا افرادنے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ) / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)