گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے شہر قصور کی جامعہ مسجد نورانی میں قصور کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمہ دار نے مشورے میں شریک ذمہ داران کو اپنے اپنے بستوں کا نظام مزید بہتر کرنے، مزیدنئے بستے کھولنے اور 12 مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:مشرف علی عطاری،رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)