دعوت
اسلامی کی جانب سے آج پورے ملک میں یوم شجر کاری (Plantation
Day) منایا جارہا ہے
ہمیں
اور ہماری آنے والے نسلوں کو آکسیجن (Oxygen)
فراہم
کرنے، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے
لئے دعوت اسلامی اس سال بھی ملکی سطح پر یومِ شجر کاری (Plantation
Day) منارہی ہے۔
شجر
کاری مہم کا باقاعدہ آغاز آج یکم اگست 2022ء سے شروع ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان
کے مختلف شہروں میں پودے لگائے جائیں گے۔ ترجمان دعوت اسلامی حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں عاشقان رسول کو ایک ایک پودا لگانے اور اس
مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
واضح
رہے کہ اس مہم کے آغاز سے ہی دعوت اسلامی کا نعرہ ہے ”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“۔
عاشقان
رسول اس نیک کام میں حصہ بھی ملاسکتے ہیں اور ہمارا ساتھ مالی طور پر بھی دے سکتے ہیں
جو جو عاشقان رسول پودے لگانا چاہتے ہیں یا اُس میں حصہ ملانا چاہتے ہیں تو اس
نمبر پر رابطہ کرکے اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے مالی طور پر حصہ ملاسکتے ہیں:
Dubai
Islamic
Account
Title: Dawat E Islami - Faizan Global Relief Foundation
A/C:
1760135392017
WhatsApp:
03152678657
عاشقان
رسول اپنے پودے لگاکر اوپر دیئے گئے WhatsApp نمبر پر لوکیشن اور تصویر بھیج سکتے ہیں۔ ممکنہ صورت میں آپ کی تصویر اور
لوکیشن آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی جسے دنیا کے کسی بھی مقام پر دیکھا جاسکے
گا۔