21 شوال المکرم, 1446 ہجری
اورنگی کابینہ کے مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے
بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Sat, 22 Feb , 2020
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 19فروری2020ء بروز بدھ اورنگی کابینہ کے تمام
بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
بستہ ذمہ داران سمیت زون ذمہ دار اور مفتش اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر
متعلقہ مجلس کے ریجن ذمہ دار محمد طارق عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو پابندی
سے بستے لگانے، دعائے صحت اجتماع منعقد کرنے، مدنی عطیات بکس رکھنے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:آصف
عطاری ، رکن زون گڈاپ مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )