پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جنوری 2023ء بروز اتوار اورنگی خیرآباد زیبوگوٹھ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجد یونس کا نمازِ ظہر کے ساتھ افتتاح کیا گیا اس موقع پر یوسی نگران،ڈسٹرکٹ و ٹاؤن خدامُ المساجد والمدارس کے ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر ٹاؤن نگران اسید عطاری نے مسجد کی آباد کاری کے سلسلے میں دعائے خیر کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے آپس میں ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کیں۔بعدازاں نگران ٹاؤن اسید عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کو مسجد کی آباد کاری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)