رنگ و نسل کی تفریق کئے
بغیر دنیا بھر کے لوگوں کی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
معلومات کے مطابق پچھلے
دنوں نئی آبادی نزد مزدور پلی ساہیوال کی جامع مسجد مدینہ میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول، دیگر شہروں سے آئے ہوئے اساتذۂ
کرام و طلبۂ کرام اور ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آزمائشیں
کیوں آتی ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو
نمازوں، روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اجتماع کے اختتام پر ذکر
و دعا کا سلسلہ ہوا جب کہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔علاوہ ازیں
اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)