
دعوت ِاسلامی کے تحت پچھلے دنوں بہاولنگر کی
ڈویژن منچن آباد میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوران تربیت جائزہ و جدول پر عمل کا
طریقہ سکھایا نیز رمضان کے عطیات اور مدارس بڑھانے کے اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے کھارادر میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں 30 ذمہ دارا
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور صدقہ کرنے کے فضائل کے مو ضوع پر ترغیبی بیان کیا نیز ہر منسلک اسلامی بہن کے گھر گھریلو صدقہ بکس
رکھوانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے صدر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تنظیمی فوائد کے حوالے
نکات بیان کئے نیز دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ناظم آباد کابینہ میں سیلف کرومنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں زون تا علاقہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی جدید تقاضوں کے
مطابق دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی گئی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں”حبّ العربیہ کورس“
کا اختتام ہوا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے شارٹ کورسز کروانے، مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانےاور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں شارٹ
کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اور مدرسات نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد صلوٰۃ الحاجات ادا کی گئی اوراجتماعی دعا کا سلسلہ
بھی ہوا۔
اسی طرح شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام پاکستان
سطح کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
اور Audit Report پر بات چیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی سائٹ ایریا کابینہ
میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ داراسلامی بہن نے ”پریشانیوں پر
صبر اور صدقہ دینے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد صلوٰۃ الحاجات ادا کی گئی اوراجتماعی دعا کا سلسلہ
بھی ہوا۔
آخر میں
اوراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں کو 230 تعویذات
اور تقریباً 80 وظائف دئیے گئے۔
فیصل آباد ریجن
جڑانوالہ زون میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن اور اراکین کابینہ تا ذیلی
سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔
فیصل آباد ریجن
جڑانوالہ زون میں شعبہ علاقائی دورہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی
فارم سمجھائے۔ ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے مہاجر کیمپ قائم مدرسۃالمدینہ بالغات میں ماہنامہ فیضان مدینہ
کا اسٹال لگایا گیا جس میں آنے والی اسلامی بہنوں میں سے 4 اسلامی بہنوں نے رنگین
ماہنامہ کی اور ایک اسلامی بہن نے سادہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی۔