دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہر جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے  ان شاء اللہ 08 اپریل 2021ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء پاکستانی وقت کے مطابق 8:45 پر امیر خسرو روڈ بہادر آباد بالمقابل زبیدہ ہسپتال پر واقع فیضان مشتاق مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

عاشقانِ رسول کو اس سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔


شعبہ مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں منیر آباد ملتان میں قائم مدرسۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا افتتاح ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین بچوں کو عمدہ طریقہ سے پڑھانے، اخلاقی تربیت کرنے جیسے موضوعات پر تربیت کی جائے گی۔


رکن بنگلہ دیش  مشاورت نے بنگلہ دیش کے شہر چاند پور میں دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حضرت مولانا ڈاکٹر پیر حجۃ اللہ نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ اور حافظ و قاری عتیق اللہ خان مجددی نقشبندی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن بنگلہ دیش مشاورت نے علماء کرام کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کروایا جس پر علماء کرام نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےلئے خصوصی دعا کی۔


محکمہ اوقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر غلام ارشاد   کی فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ مزارات اولیاءکے تحت دینی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہی دی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے بذریعہ لنک اسلام آباد ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدنی عطیات اور نیکی کی دعوت عام کرنے سے متعلق گفتگو فرمائی۔


03 اپریل 2021ء بروز ہفتہ نگران مجلس  انجم عطاری نے آن لائن ہال ، میٹنگ ہال،فیضان مدینہ کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور مجلس اثاثہ جات سے قانونی معاملات پر مشاورت کی۔ نیز وھاڑی کابینہ میں عطیات کیلئے ذمہ داران سے فالو اَپ کیا گیا اور اس موقع پر مدنی چینل عام کریں کے وھاڑی زون کے ذمہ داران سے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس انجم عطاری نے تربیت کرتے ہوئے اہداف دئیے۔ 


05 اپریل 2021ء بروز اتوار بہاونگر  میں نگرانِ زون کا نگران مجلس مدنی چینل عام کریں کے ساتھ جدول ہوا جس میں ذمہ داران سے مدنی مشورے، کیبل ھیڈان سے ملاقات، اطراف بہاولنگر میں ایک شخصیت کے انتقال پر تعزیت اور ایصال ثواب ،موبائل مارکیٹ میں نیکی کی دعوت کے مدنی حلقے، لڈن میں بھی ذمہ داران سے مدنی مشورے، کیبل لوپ ہولڈر سے ملاقات، دو جگہ پراپرٹی دعوت اسلامی کےلئے لینے کیلئے ملاقات، اطراف لڈن میں شخصیت سے ملاقات ، فیضان مدینہ اور آن لائن کی تعمیرات کے وزٹ سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ رہا۔ 


مدنی چینل عام کریں مجلس  کے زیر اہتمام 07 اپریل 2021ء بروز بدھ ملتان فیضان مدینہ میں مجلس مدنی چینل عام کریں کا مدنی مشورہ ہوا جس اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران مجلس انجم عطاری نے تربیت کرتے ہوئے رمضان میں روزانہ عطیات جمع کرنے، فیضان نمازوفیضان رمضان کورسز آن لائن کروانے، تقرری مکمل کرنےاور ذمہ داران کو فعال کر تے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں ڈیٹا اسٹال لازمی لگوانے پر مدنی پھول دئیے۔

نگرانِ مجلس نے شرکا کو عشر کے اہداف دیتے ہوئے روزہ رکھو تحریک اور استقبال رمضان اجتماع کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ کیبل ہیڈن، موبائل مارکیٹوں تک ڈیٹا پہچانے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی ترغیب دلائی۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی  کے زون کھارادر کابینہ کے ذیلی حلقے میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کھارادر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں نیزاسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی ترغیب دی اور اس حوالے سے تربیت بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیاآخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں سے منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست بنانے کا ذہن بھی دیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ 2 کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو بیماری کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا ،اوراجتماع میں صلوٰۃ الحاجات( نماز)کی ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ الحاجات بھی پڑھی نیز دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی، جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیاآخر میں اسلامی بہنوں کو اوراد عطاریہ بھی دیئے گئے۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ناظم آباد کابینہ میں ون ڈے سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 2 بیوٹی پارلر کی اونرز اور کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے اور ہر ماہ رسالہ نیک اعمال جمع کروانے کاذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ،جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کابینہ گلستان جوہر میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں گلستان جوہر کابینہ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان تربیتی نکات بیان کئےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں نیزاسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی ترغیب دی اور اس حوالے سے تربیت بھی کی، جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔