دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہر نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو(New Castle, Stockton on tees Middlesbrough) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان کلمہ طیّبہ کا ورد کروایا۔اجتماعِ پاک کے اختتام میں سورۂ فاتحہ، سورۂ اخلاص پڑھ کر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مرحومہ ہمشیرہ کو ایصال ثواب کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے لیڈز (Leeds)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی خیر خواہی کے واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے نکات بیان کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے اور ہفتہ وار اجتماعا ت میں باقاعدگی سے شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے پریسٹن( Preston)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی خیر خواہی کے واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے نکات بیان کئے نیز اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس زراعت ولائیو اسٹاک کے نگران ڈاکٹر محمد ناصر عطاری، رکن زون ڈاکٹر محمد قاسم عطاری، رکن کابینہ ظفر اقبال عطاری کے ہمراہ اوکاڑہ شہر کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اوکاڑہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اوکاڑہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن اوکاڑہ اور ویٹرنری ا سٹورز میں شخصیات سےملاقاتیں کیں ۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور ریجن سطح کے ذمہ داران نےشرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نےشعبہ جات میں کورسز کروانے کا ذہن دیا اور اس حوالے سے اہداف طے کئے۔ شعبہ جات میں کورسز کروانے کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام سندس فاؤنڈیشن فیصل آباد کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس  میں ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار فیصل آباد مدنی کورسزمحمد سعید عطاری نے درود پاک کے فضائل بیان کئے اور دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں آن لائن مدنی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 اگست 2020ء کو یومِ آزادی کے موقع پر مانگا منڈی کے چیئرمین کے ڈیرے پر اسپیشل افراد کا مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے عہدیداران نے شر کت کی۔ ریجن ذمہ دارلاہور نےسنتوں بھرا بیان کیا اور دعائیں کیں۔ چیئرمین نے دعوت اسلامی کے مدنی کام کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: محمد سہیل عطاری، مجلس اسپیشل افرادجنوبی لاہور زون)


مجلس رابطہ بالعلماء و مزارات اولیاء ملتان کے ریجن ذمہ دار نے بارکھان کابینہ علاقہ محمد صمد خان میں حضرت پیر سید چراغ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

حاضری کے بعد ریجن ذمہ دار نے مزار شریف کے سجادہ نشین سید عبد اللہ شاہ بخاری صاحب اور سید حافظ محمد حبیب اللہ شاہ بخاری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


 دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 17 اگست 2020ء بروز پیر حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے جامشورو کابینہ کے علاقے قاسم آباد میں سندھ نیوز کے رپورٹر بیوروچیف ظفر ہاکرو سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت20اگست2020ء جمعرات ملتان ریجن کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم ا ور مدرسین نے شرکت کی ۔

نگران مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی مدارس پاکستان فلک شیرعطاری نے شرکا کو آن لائن تعلیم کے نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے رہائشی مدارس کی اپڈیٹ نیو نظام بہتر بنانے کیلئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: فلک شیرعطاری نگران مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی مدارس پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 13اور14اگست 2020ءبروزجمعرات اور جمعہ صوبہ سندھ حیدرآبادآفندی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبےکےنگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری،ریجن ذمہ داران،پاکستان مدنی بستہ مجلس سافٹ وئیر سپروائزر اور مدنی بستہ آڈٹ مجلس پاکستان ذمہ دار نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نے دعوت اسلامی اور شعبے کی ترقی کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی بستوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت فرمائی جبکہ ذ مہ داران سے نئے مدنی بستے سجانے کےحوالے سے اہداف لئے اورنظام کی مضبوطی اور شعبے کےمسائل پر کلام کیا ۔(رپورٹ:عمرحیات عطاری آفس ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 اگست 2020ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ لالہ زار کالونی بھلوال ضلع سرگودھا پنجاب میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عادل عطاری نگران زون سرگودھا اور مولانا عنصر خان عطاری مدنی نے محاسبۂ نفس کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اس موقع پر مبلغ نے کہا کہ ذمہ داری ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے، جبکہ ذمہ داران نے سرگودھا زون کی تقسیم کاری کا اعلان کرتے ہوئے اپنا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا اور دین کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ اجاگر کیا۔(رپورٹ: محمد فضیل رضا عطاری رکن زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)