27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں شخصیات، تاجران اورکثیر عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
محفل کا آغاز تلااوتِ
قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں کو منور
کیا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)