دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ  کے تحت 30نومبر بروز ہفتہ 2019 ء کوگورنمنٹ کالج ہری پور ہزارہ خیبر پختون خواہ میں اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیاجس میں مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف کرتے ہوئے اجتماع کے حاضرین اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا۔ (مشرف علی عطاری،رکن زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ)