9 رجب المرجب, 1446 ہجری
لانڈھی کابینہ میں موجود کورین کمپیوٹر اکیڈمی کا وزٹ اور ڈائریکٹر سے ملاقات
Mon, 2 Nov , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی
کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت31 اکتوبر، 2020 بروز ہفتہ زون ذمہ دار
محمد سلمان عطاری نے کراچی ایسٹ ملیر
کورنگی زون، لانڈھی کابینہ میں موجود کورین کمپیوٹر اکیڈمی کا وزٹ
کیا جہاں ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں
مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری زون ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی
کا تعارف کرتے ہوئے ادارے میں میلاد
اجتماع منعقد کرنے کا ذہن دیا جبکہ ہفتہ وار مدنی حلقہ لگوانے کی بھی ترغیب
دلائی جس پر ڈائریکٹر صاحب نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کرتے ہوئے ہفتہ وار مدنی حلقے کا دن مخصوص کیا اور میلاد اجتماع منعقد کرنے کے متعلق یقین دہانی کروائی۔