پاکستان کے شہر خانیوال میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خانیوال سٹی، ڈسٹرک اور تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ملتان سٹی نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اب تک کی ہونے والے ٹیلی تھون کی کارکردگی نگرانِ پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کی جس پر انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)