21 شوال المکرم, 1446 ہجری
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے
تحت اٹلی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد
Wed, 26 Feb , 2020
5 years ago
گزشتہ دنوں دعوت ِ
اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت اٹلی کےشہربوستو عزیزومیں دعائے
صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا ، جس میں
مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے’’بیماریوں پر صبر کرنے ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر اجتماعی
دعاکا اہتمام کیا گیا ، نمازِحاجات ادا کی گئی اور ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا گیا ،اجتماع کے اختتام پرفی سبیلاللہتعویذات
بھی دئیے گئے ۔یاد رہے! مجلس مکتوبات و اوراد ِ عطاریہ کے تحت بیرونِ ملک میں 301
مقامات پر بستے لگتے ہیں جہاں پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی
دُکھیاری اُمت کو فی سبیلاللہ تعویذات
دئیے جاتے ہیں ۔)رپورٹ:محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ(