قرآن مجىد فرقانِ حمىد مىں اللہ پاک کا ارشاد ہے:

كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ

تَرجَمۂ کنز الایمان: تم بہتر ہو ان سب امتوں مىں جو لوگوں مىں ظاہر ہوئى بھلائى کا حکم دىتے ہو اور برائى سے منع کرتے ہو۔(پ۴، آل عمران:۱۱۰)

حضرت سىدنا موسىٰ علیہ السَّلام نے اللہ عزوجل کى بارگاہ مىں عرض کىا :

ىا اللہ! جو اپنے بھائى کو بلائے اور اسے نىکى کا حکم کرے اور برائى سے روکے اس کى جزا کىا ہے، فرماىا مىں اس کى ہر بات پر اىک سال کى عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اسے جہنم کى سزا دىتے مجھے حىا آتى ہے۔

حدىث پاک مىں ارشاد ہوتا ہے، نىکى کى طرف راہنمائى کرنے والا نىکى کرنے والے کى طرح ہوتا ہے۔( نىک بننے اور بنانے کے طرىقہ)

درجِ بالا آىتِ قرآنى اور حدىث پاک مىں ہم نے نىکى کى دعوت کے فضائل سنے۔

کسى کى اصلاح کرنا اس کى برى عادتوں کو چھڑا کر اچھے راستے پر گامزن کرنا بھى نىکى کى دعوت ہے۔

لىکن کسى کى اصلاح کرنا کسى کو نىکى کى دعوت پىش کرنا ہو تو انداز ہمىشہ نرمى والا اختىار کرىں۔

۱۔جارحانہ انداز سے بچىں ، کسى کو سختى سے سمجھانے کى مثال اىسے ہے جىسے آپ جس برتن مىں کچھ ڈالنا چاہىں تو پہلے ہى اس کے پىندے مىں سوراخ کردىں۔

۲۔ہے فلا ح و کامرانى نرمى و آسانى مىں

ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانى مىں

۳۔اصلاح کرتے ہوئے انداز گفتگو سادہ اور دلچسپ ہونا چاہىے ، ضرورتا دورانِ گفتگو مسکراتے رہىں۔

۴۔ بے جاتنقىد، تذلىل ىا حوصلہ شکنى سے بچتے رہىے ، بے مقصدگفتگو سے بچئے۔

۵۔ اصلاح کرتے وقت دوسروں کو نصىحت کرنے کى بجائے ىہ تصور کرىں کہ خود اپنے آپ کو سمجھارہا ہے۔

۶۔کسى کى اصلاح کرتے ہوئے کسى معىن شخص کى غىبت ىا کسى بھى سىاسى اور غىر سىاسى جماعت پر تنقىدغىبت اور مَعَاذَ اللہ !بہتان سے بچا جائے۔

۷۔ جس کى اصلاح کررہے ہىں اس کى اچھائىوں پر اس کى حوصلہ افزائى کى جائے۔اور احسن انداز مىں بر ائىاں چھوڑنے کا ذہن دىا جائے۔

۸۔ ىاد رہے کہ ہمارا کام کرکے دکھانا نہىں فقط کوشش کىے جانا ہے، کامىابى دىنے والى ذات ربِ کائنات عزوجل کى ہے۔

۹۔ہمارا کام منوانا نہىں بس نىکى کى دعوت دىنا ہے، اللہ عزوجل جسے چاہے ہداىت عطا فرمائے۔

۱۰۔ جس کى اصلاح کررہے ہىں اس کى برائىوں کو بلاوجہ شرعى دوسروں کے سامنے بىان کرنا گناہ ہے، جتنا ہوسکے مسلمان کے عىوب پر پردہ ڈالنے کى کوشش کى جائے۔

۱۱۔مذاق مسخرى، طنز بازى، دل آزارى سے بچتے رہىے۔

اللہ عزوجل ہمىں اپنى اور سارى دنىا کے لوگوں کى اصلاح کا جذبہ نصىب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم