گلشن اقبال ٹاؤن خان پور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتوں سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام ہر جمعرات پاکستان
کے مختلف شہروں میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتاہے۔
اسی سلسلے میں 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات گلشن
اقبال ٹاؤن خان پور کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں خان پور
اور اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے آئے ہوئے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائزکے
اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ذمہ داران اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت قرب و جوار
کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغاز
کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”منہ خدا کو ہے دکھانا ایک دن“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو نمازوں کی پابندی کرنے،
رمضان شریف کے روزے رکھنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں معمولات کے مطابق اجتماعِ پاک میں درود
پڑھنے اور ذکر اللہ کرنے
کا سلسلہ ہوا نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔مزید اجتماع میں شریک
اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)