عید گاہ مظفرآباد میں عظیم
الشان اجتماع نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے بیان
کیا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 20 اکتوبر 2022ء کو مرکزی عید گاہ مظفرآباد میں عظیم
الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مظفرآباد، اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ
کرام و طلبۂ کرام، ذمہ داران، سیاسی و
سماجی شخصیات اور قرب و جوار سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے”پیارے نبی ﷺکے پیارے نام“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگران پاکستان مشاورت نے پیارے آقا
محمد مصطفی ﷺ کے نام پاک کی برکات اور بچوں کا نام محمد رکھنے کی فضیلتوں نیز اس کی برکتوں کے بارے میں شرکائے
اجتماع کو بتایا۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو اپنی
زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے،
رمضان شریف کے روزے رکھنے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے
کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے
اور دیگر اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلانے
کے بارے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت تربیتی کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد بھی تقسیم کیں۔
بعدِ بیان
ذکر اللہ بھی کیا
گیا اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی جبکہ صلاۃ اسلام کا بھی سلسلہ رہا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔
واضح رہے اس موقع پردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)