دعوت اسلامی کی  مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت 11دسمبر2019ءکومدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ کے بستہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے تعویذات عطاریہ کے بستے بڑھانے ، امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مریدوطالب کروانے اور 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے پر کلام کیا۔

اسی طرح11دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان کے اطراف میں مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت علاقائی دورہ ہوا ۔ بعد نماز مغرب مدنی مرکز میں مدنی حلقے کاانعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمّہ دار نےگیارہویں شریف کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مشرف علی عطاری، رکن زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)