دعوت اسلامی کےشعبہ اوقات الصلوۃ کے زیر اہتمام 03 تا 09 مارچ 2023ء سے  6دن پر مشتمل ”توقیت و فلکیات کورس“شروع ہوچکا ہے۔

یہ کورس پاکستان میں 7 مقامات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ،فیضان مدینہ خان پور، فیضان مدینہ رحیم یار خان ، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ حیدرآباد ، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ بھکر ، فیضان مدینہ ملتان اور جامعۃ المدینہ ڈیفنس لاہور میں کروایا جا رہا ہے جس کا دورانیہ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہے۔

علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے والے اسٹوڈنٹس کو درجِ ذیل چیزیں سکھائی جائیں گی۔

٭نماز و سحر و افطار کے اوقات نکالنے کے طریقے ٭ممالک کی گھڑیاں آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہیں؟ ٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ کیسے معلوم کیا جائے؟ ٭6ماہ کا دن، 6ماہ کی رات کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟ ٭نقشہ نظام الاوقات کیسے تیار ہوتے ہیں؟ ٭رات دن کیسے بنتے اور چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟ ٭کمپاس کیسے کام کرتا ہےاور استعمال کاطریقہ؟ ٭رمضان المبارک کبھی سردیوں اور گرمیوں میں کیوں آتا ہے؟۔ اس کے علاوہ اور بہت کچھ ۔۔۔۔

نوٹ: اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ! کورس کے آخر میں ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو سند بھی دی جائی گی، نیز ممتاز کیفیت (A Grade) والوں کو توقیت کے اگلے درجات میں بالکل فری پڑھنے کا (آن لائن یا بالمشافہ) موقع بھی دیا جائیگا۔اس کے علاوہ کورس کرنے والوں کو قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

کورس میں داخلہ لینے کے لئے اور مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں:

03431164026

03177799717


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ اوقات الصلوۃ کے تحت ہونے والے پہلے تخصص فی التوقیت کے کامیاب ہونے کے بعد دوسرے تخصص فی التوقیت کی تیاریاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ شعبہ اور ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے پنجاب پاکستان کے مختلف دورۂ حدیث شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان علمِ ہیئت و علمِ توقیت کی اہمیت پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

معلومات کے مطابق جن دورۂ حدیث شریف میں نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

23 جنوری 2023ء کو صبح 9:00 بجے فیصل آباد اور بعد نمازِ ظہر اوکاڑہ کے دورۂ حدیث شریف میں۔

24 جنوری 2023ء کو صبح 8:30 بجے جوہر ٹاؤن لاہور اور دن 12 بجے کاہنہ نو کے دورۂ حدیث شریف میں۔

25 جنوری 2023ء کو سیالکوٹ کے دورۂ حدیث شریف میں۔

26 جنوری 2023ء کو صبح 8:30 بجے گجرانوالہ اور دن 12 بجے گجرات کے دورۂ حدیث شریف میں۔

27 جنوری 2023ء کوملتان کے دورۂ حدیث شریف میں۔

28 جنوری 2023ء کو حیدرآباد کے دورۂ حدیث شریف میں۔

بعدازاں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے علمِ ہیئت و علمِ توقیت میں بہت دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے داخلے کے خواہشمند طلبۂ کرام کی تعداد ایک سو سے زائد ہو چکی ہے جن کا شوال المکرم کی ابتداء میں انٹری ٹیسٹ ہوگا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 دسمبر کو شمالی دنیا بشمول پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور لمبی رات  ہوتی ہے جبکہ اسی تاریخ کو جنوبی دنیا کے لئے سال کا سب سے بڑا دن اور چھوٹی رات ہوتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ کے ماہرین نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں 22 دسمبر کوچھوٹا دن اور لمبی رات ہونے کیوجہ بیان کی ہے ۔

رپورٹ یہ ہے کہ ” سورج چھ ماہ شمالی دنیا اور چھ ماہ جنوبی دنیا میں گزارتا ہے۔جب سورج خَطِّ اِستواء (Equator)سے شمال میں آتا ہے تو شمالی دنیا (بشمول پاکستان )کے دن بڑے ہوتے ہیں ۔اب جو مقام خَطِّ اِستواء سے جتنا دور ہوگا اس کا دن بھی اتنا ہی بڑا ہوگا ۔اور ان چھ ماہ میں دوسری طرف جنوبی دنیا میں جو مقام خَطِّ اِستواء سے جتنی دوری پر ہوگا اس کی رات اتنی بڑی ہوگی اور دن اتنا چھوٹا ہوگا۔

اب چھ ماہ کے بعد جب سورج جنوبی دنیا میں جائے گا تو معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی جنوبی دنیا میں جو مقام خَطِّ اِستواء سے جتنا دور ہوگا اس کا دن اتنا بڑا اور رات چھوٹی ہوگی ۔ اور ان چھ ماہ میں دوسری طرف شمالی دنیا میں جو مقام جتنی دوری پر تھا اس کا دن اتنا چھوٹا اور رات بڑی ہوگی۔“ 


10 دسمبر2022ء بروز ہفتہ شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے نگران ماہرِ علمِ توقیت محمد وسیم عطاری اور رکنِ مجلس عبدالقادر عطاری مدنی نے کراچی میں قائم مدارسِ اہلِ سنت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلما پاکستان سطح کے نگران اور کراچی کے ذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔یہ وفد سب سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب ُالرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں کتاب نصابِ توقیت تحفے میں پیش کی۔

پھر دار ُالعلوم امجدیہ حاضری دی اور وہاں مفتی ندیم اقبال سعیدی صاحب اور دیگر احباب سے ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب نصاب توقیت تحفے میں پیش کی اور وہاں اکابر علما ئے کرام کے مزارات شریف پر فاتحہ خوانی و عائے مغفرت کی ۔

یہاں سے رخصتی کے بعد فیضانِ مدینہ کے امام صاحب مولانا جنید عطاری مدنی نے بھی وفد کو جوائن کیا اور گلشنِ اقبال میں قائم جامعہ انوارُالقرآن میں حضرت علامہ محمد رضوان احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے بعد انہیں تحفہ میں کتاب پیش کی ۔

وفد کی اگلی منزل ملیر میں موجود دار العلوم مجددیہ نعیمیہ تھا۔ جہاں مفتی نذیر مجددی نعیمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات و تحفے کا سلسلہ ہوا اور پھر شیخ الحدیث مفتی محمد جان مجددی نعیمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت اور ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ قبلہ مفتی صاحب نے تمام اراکین کو سندھی اجرک عطا فرمائی اور کراچی کی صف اول کی لائبریریوں میں سے اپنی قدیم لائبریری کا وزٹ بھی کروایا۔ حضرت کی شفقتیں اور دعائیں لینے کے بعد وفد نے جامعہ مجددیہ سے متصل مزارات شریف پر بھی حاضری دی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ ماہ  26 ستمبر تا 25 اکتوبر 2022 ء تک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ کے تحت آن لائن 19 روزہ اولین علم توقیت کورس برائے خواتین ہواجس میں درجنوں عالمات و معلمات نے شرکت کی۔

اس کورس میں پانچوں نمازوں ،سحر و افطار کے اوقات و سمتِ قبلہ سائنٹیفک کیلکولیٹر کی مدد سے بذریعہ کلیہ جات نکالنے کا طریقہ سکھایا گیا نیز علم توقیت سے متعلق دیگر مفید معلومات مثلا نقشہ نظام الاوقات کیسے بنایا جاتا ہے،پریئر ٹائم ایپلی کیشن کا درست استعمال کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔

آخر میں آن لائن امتحان لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والی 17 طالبات کو اسناد پیش کیں گئیں۔اس کے لئے 25 اکتوبر 2022ء کو تقسیمِ اسناد کا خصوصی آن لائن سیشن منعقد کیا گیا۔اس سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار،عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دارہ اور فیضان آن لائن کی عالمی ذمہ دارہ باجیوں نے شرکت کرتے ہوئے تربیتی مدنی پھول دیئے اور حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔

نوٹ: پہلے لیول میں ممتاز مع الشرف ہونے والی طالبات کا سیکنڈ لیول عنقریب شروع کیا جائے گا۔

الحمد للہ! مجلس ہر ماہ یہ کورسزکروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔لہذا دسمبر 2022ء میں ہونے والے کورسز کے لئے نئے داخلے کی پوسٹ 15 نومبر 2022ء کو جاری کی جائے گی۔ لہذا داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں پوسٹ میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ توقیت ’’ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ ‘‘ نے علم توقیت کے اصول و قوانین کے مطابق بے شمار شہروں کے اَوقاتُ الصَّلٰوۃ کے نقشہ جات تیار کئے ہیں ۔

اس سلسلے میں عاشقان رسول کے لئے شعبہ توقیت اَوقاتُ الصَّلٰوۃ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شعبہ آئی ٹی کے تعاون سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام ’’ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ ‘‘ بھی متعارف کروایا گیا تھا جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر درست نمازوں کے وقت کی نشاندہی میں حد درجہ مفید ہے۔ مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے اب اس شعبہ نے انتھائی محنت کے ساتھ جدید اصول و قوانین پر مشتمل ایک کتاب بنام ’’ نصاب توقیت‘‘ تیار کی ہے۔

کتاب نصاب توقیت کی چند امتیازی خوبیاں درج ذیل ہے۔

1) انداز تفہیم نہایت عمدہ ، آسان تحقیقی ہے تاکہ اس فن کا ابتدائی طالب علم ہو یا کچھ جاننے والا سب استفادہ کر سکیں۔

2) اصطلاحات کی تعریفات دی گئی ہیں نیز اصطلاحات کو انگریزی میں بھی لکھا گیا ہے۔

3) اصطلاحات اور فارمولے سمجھانے کےلئے رنگین تصاویر کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔

4) متفرقات کے باب میں اس فن کے متعلق دیگر دلچسپ معلومات بھی کتاب کا حصہ ہیں۔

5) اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ الله علیہ کی تحقیقات کی روشنی میں قواعد کو بیان کیا گیا ہے۔

6) استخراج اوقات اور سمت قبلہ نکالنے کےلئے کیلکولیٹر ، کمپاس اور دیگر جدید آلات کے استعمال کے طریقے دیئے گئے ہیں۔

7) سورج کو دیکھ کر گھڑی کا وقت درست کرنے کا نادر قاعدہ اس کتاب کا خاص تحفہ ہے۔

8) میل شمس اور بلدی زوال کے ضروری جدول اور دنیا کے مشہور شہروں کے طول و عرض بھی کتاب کے آخر میں شامل ہیں۔

کتاب نصاب توقیت کے مصنف:

ماہرِ علمِ توقیت محمد وسیم عطاری

ابو رضا مولانا عثمان شریف عطاری مدنی


اسلامی بہنوں کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کےشعبہ اوقات الصلوۃ نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے عالمات اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن علم توقیت کورس“ لانچ کردیا ہے جس کا آغاز 25 ستمبر 2022ء سے ہونے جارہاہے۔

یہ کورس 19 دن پر مشتمل ہے جو اتوار اور بدھ کے علاوہ 25 اکتوبر 2022ء تک جاری رہے گا۔ کورس کی تدریس معلمہ کریں گی جبکہ امتحان میں کامیابی پر طالبات کو سند بھی دی جائے گی۔کورس کا دورانیہ شام 4:00 بجے سے 4:45 تک ہوگا۔

آن لائن علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو درجِ ذیل چیزیں سکھائی جائیں گی:

٭نماز و سحر و افطار کے اوقات نکالنے کے طریقے ٭ممالک کی گھڑیاں آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہیں؟ ٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ کیسے معلوم کیا جائے؟ ٭6ماہ کا دن، 6ماہ کی رات کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟ ٭نقشہ نظام الاوقات کیسے تیار ہوتے ہیں؟ ٭رات دن کیسے بنتے اور چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟ ٭کمپاس کیسے کام کرتا ہےاور استعمال کاطریقہ؟ ٭رمضان المبارک کبھی سردیوں اور گرمیوں میں کیوں آتا ہے؟۔ اس کے علاوہ اور بہت کچھ ۔۔۔۔

مزید معلومات کے لئے صرف SMSکے ذریعے اس Whatsaapنمبر رابطہ کیا جاسکتا ہے:03302643181


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے علمِ توقیت کورس (لیول ون) کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی علمِ توقیت کے حوالے سے تربیت کرتےرہتے ہیں۔

کورس کے دوسرے دن مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا سجاد عطاری مدنی نے شرکا کو علمِ توقیت کے متعلق چند اہم اور بنیادی چیزیں بیان کیں نیز اس کورس کے ذریعے دنیا بھر میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

واضح رہے اس کورس کی ہفتے میں 4 دن کلاس ہوگی جس کی ٹائمنگ دن 3 بجے سے 4 بجے تک ہے نیز یہ کورس 30 جون 2022ء کو مکمل ہو جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ کے بعد اس کورس کا دوسرا لیول شروع کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کشمیر کے قصبے ہجیرہ ضلع پونچھ میں واقع جامع مسجد مکی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ٹیچرز اور ائمہ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ اوقات الصلوٰۃ مولانا وسیم عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا نیز علمِ توقیت کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اپریل 2022ء بروز اتور شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عباس پور آزادکشمیرمیں جامع مسجد و دارالعلوم حنفیہ رضویہ کے مفتی محمد حسین چشتی دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ استاذالتوقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے انہیں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر مفتی صاحب بہت خوش ہوئے اور دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ اوقات الصلوٰۃ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 اپریل 2022ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر عباس پور آزادکشمیر میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علمائے کرام، ٹیچرز اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ا ستاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کواس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والےدینی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ اوقات الصلوٰۃ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے نگران، استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ رمضانُ المبارک میں 12 دن پر مشتمل مدنی قافلے کے سفر پر روانہ ہوئے۔

دورانِ مدنی قافلہ علمِ توقیت سے آگاہی کے سلسلے میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی علمائے کرام، ٹیچرز اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعبار ت سے تربیت کی۔(رپورٹ:شعبہ اوقات صلوٰۃ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)