13 نومبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوت قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عمیر عطاری نے حاضرین کو قافلے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا ۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عمر عطاری نے اسپیشل پرسنز کو سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت 1 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز نےاپنے نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)