ہائر
سیکنڈری اسکول بھینی، ملتان میں اسٹوڈنٹس کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 4 نومبر 2025ء کو ہائر سیکنڈری
اسکول بھینی، ملتان میں اسٹوڈنٹس کے لئے ’’سائن لینگویج کی اہمیت‘‘ کے
موضوع پر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کے
دوران ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس کو سائن لینگویج کے ذریعے گفتگو کرنے کی عملی تربیت دی
اور اشاروں کی زبان میں غسل کے فرائض بھی سکھائے نیز اسٹوڈنٹس کو ذہن دیا گیا کہ
زبان اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کا بہترین استعمال ذکرِ الٰہی میں ہونا چاہیئے۔
آخر میں
سوال و جواب کا سلسلہ ہوا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسٹوڈنٹس میں تحائف تقسیم
کئے گئے۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس نے سائن لینگویج سیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار نے پرنسپل محمد رفیق
کو مکتبہ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد
جمال عطاری ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami