دعوتِ
اسلامی کے تحت تین دن کا ”علمُ التوقیت
کورس“ منعقد ہونے جارہا ہے
دعوتِ
اسلامی کی مجلسِ توقیت کے زیرِ انتظام 30،29اور
31 دسمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں علم التوقیت کورس ہونے جارہا
ہے۔ اس کورس میں کراچی کے مدارس المدینہ کے قاری صاحبان اور شعبہ ٔ تعلیم سے
وابستہ میٹرک کے اسٹوڈنٹس شرکت کریں گے۔ کورس
میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول اوقات کے
حوالے سے مختلف معلومات (دنیا
کے کسی بھی مقام کے لئےسمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ ٭کمپاس
کے ذریعے سمت قبلہ نشان لگانے کا طریقہ ٭سورج
کے سائے کے ذریعے سمت قبلہ کا نشان لگانے کا طریقہ ٭عالمی
گھڑی کیاچیز ہے اور کیسے کام کرتی ہے ٭آپ
اپنے گھر کا سمت قبلہ خود درست کرنا سیکھیں ٭چھ
ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات کہاں اور کیسے ہوتی ہے ٭فروری
کبھی 28اورکبھی29کیوں ہوتا ہے ٭گوگل
ارتھ کے ذریعے سمت قبلہ کا نشان لگانے کا طریقہ ٭دوممالک
کی گھڑیاں آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہیں؟ ٭بلند
عمارات اور ہوائی جہاز والے روز کب افطار کریں؟ ٭کیا
ایک شہر سے دوسرے شہر کے اوقات نکالے جاسکتے ہیں؟ ٭دن بڑے چھوٹے کیسے ہوتے ہیں؟ ٭سحروافطار،
فجر، ضحوۂ کبریٰ، عصر ، مغرب، عشاء کے اوقات بذریعہ جدید کلیہ جات نکالنا ٭دن رات کس طرح بنتے ہیں اور بہت سی معلومات) حاصل کرسکیں
گے۔یادرہے! اس کورس کا دورانیہ صبح 8:00تا شام 4:00 بجے تک ہوگا۔
مزید معلومات کے لئے اس واٹس ایپ نمبراور ای میل پر رابطہ
کریں:
923013264191+
Email:prayer@dawateislami.net
اوقاتِ نماز کیلنڈر ، کمپییوٹر سافٹ ویئر ، آن لان اور اوقاتِ نماز موبائل ایپلی کیشن کے بعد مجلس توقیت کا کامیابی کی طرف ایک اور قدم، مجلس توقیت (دعوت اسلامی) کےتیار کردہ اوقاتِ نماز اب ڈیجیٹل اوقاتِ نماز گھڑیوں میں انسٹال کروانے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے ۔ اپنی مسجد میں لگی ڈیجیٹل اوقات نماز گھڑی میں دعوت اسلامی کے جاری کردہ اوقات نماز انسٹال کروانے کے لئے ابھی اس نمبر پر واٹس ایپ نمبر:6773867 308 92+ پر رابطہ کیجئے۔اس کے علاوہ اوقاتِ نماز یا اوقات سحری و افطار یا کسی بھی قسم کے مشورے یا مسئلے کی صورت میں مجلس توقیت کی میل آئی ڈی prayer@dawateislami.net یا مجلس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر 3264191 301 92+ پر رابطہ کیجئے۔
اوقاتِ نماز کی گھڑی میں مجلسِ توقیت (دعوتِ
اسلامی ) کے تیارکردہ اوقات انسٹال کروانے کا طریقہ
1. آپ کی گھڑی کی بیک پر ایک اسٹیکر لگا ہوگا۔اس اسٹیکر کی
تصویر نیز گھڑی کو بند کر کے چلائیں اور گھڑی کے مکمل سٹارٹ ہونے تک کی ویڈیو بنا
کراس نمبر پر واٹس ایپ کیجئے۔6773867 308 92+
2. اپنی گھڑی میں جس شہر یا علاقے کے اوقات انسٹال کروانے ہیں اس کا نام مع
ضلع ،صوبہ وملک کے بتا دیجئے۔
3. آپ نے گھڑی کہاں سے خریدی تھی ،اس کی معلومات دے دیجئے؟
4. کیا آپ کی گھڑی میں
(Bluetooth) ہے ؟
5. کیا آپ نے کمپنی سے مجلسِ توقیت کے تیارکردہ اوقات انسٹال
کرنے کا مطالبہ کیا تھا؟
6. آپ اپنا ایسا مکمل ایڈریس فراہم کیجئے جس پر پارسل بھجوایا جاسکے۔
7. پارسل اور پروگرامنگ
وغیرہ کے اخراجات آپ کو ادا کرنے ہوں گے،
جو مکمل معلومات حاصل ہونے کے بعد بتائے جائیں گے۔
8. نئی ڈیجیٹل گھڑی خریدنا چاہیں تومجلسِ توقیت کےتیار کردہ اوقات انسٹال کروانےکے لئے پہلے ہی مجلس توقیت
سے رابطہ کر لیجئے۔