25 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
مری،
پنجاب کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
Mon, 17 Nov , 2025
1 hour ago
مری،
پنجاب کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں
بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز
(گونگے،
بہرے اور نابینا افرا) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت
و نعت سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جس کے بعد راجہ بازار ٹاؤن کے نگران حاجی
محمد اشتیاق عطاری نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو نمازوں کی پابندی
کرنےاور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم سلطان عطاری نے اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami