دعوت اسلامی کے شعبہ اوقات الصلوۃ کے زیر اہتمام مانسہرہ K.P.Kمیں قائم ضیاء الاسلام غازی کوٹ مدنی حلقہ ہوا ۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس شعبہ اوقات الصلوۃ و ماہر علمِ توقیت مولانا محمد وسیم عطاری نے توقیت کے متعلق ائمہ کرام و ذمہ داران کو خدمات دعوت اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعد ازاں مانسہرہ جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

ماہر علمِ توقیت مولانا محمد وسیم عطاری نے روزےکے اوقات کی احتیاطیں، وقت اور قبلہ معلوم کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اپنے100سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔انہیں شعبہ جات میں سے ایک اہم شعبہ ” شعبہ اوقاتُ الصلوۃ “بھی ہے ۔مجلسِ توقیت1431 ہجری مطابق 2010 عیسوی سے نماز اور سحر وافطار کے اوقات کار نیز سمتِ قبلہ (Direction Of Qibla)سے متعلق دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔

ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی دعوتِ اسلامی کا ”شعبہ اوقاتُ الصلوۃ“ مسلمانوں کی رہنمائی کےلئے کوشاں ہے۔

اس شعبے کے تحت شعبان المعظم 1442ھ میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کریں:

٭ ملک و بیرون ملک کے”523“ شہروں اور ان کے ہزاروں مضافات کے لئے سحروافطار کے کلینڈر تیار کئے جاچکے ہیں۔ ٭ملک وبیرون ملک کے مکتبۃ المدینہ کے لیے 67 شہروں کے اوقات بھیجے جاچکے ہیں۔ ٭بیرون ملک کے مدنی چینل کے لیے 271 اور پاکستان کے مدنی چینل کے لیے 54 شہروں کے اوقات دیئے جاچکے ہیں جبکہ پاکستان کے 254 شہروں کے اوقات اپڈیٹ کئے گئے ہیں۔ ٭واٹس اپ اور میل کے Reply میں بھی مسلسل عاشقانِ رسول کی رہنمائی جاری ہے۔

٭پاکستان کے 2 اور بیرون ملک کے 4 شہروں کے لیے 26 سالہ اوقات بھی تیار کئے گئے ہیں۔

اگر آپ اپنے شہر یا علاقے کا رمضان کلینڈر حاصل کرنا چاہیں تو اس واٹس اپ نمبر پر رابطہ کیجئے۔ 03177799717


دعوت اسلامی کےشعبہ اوقات الصلوۃ کے زیر اہتمام 17 اپریل 2021ء سے  12 دن پر مشتمل ”علمِ توقیت کورس“شروع ہونے جارہا ہے۔

یہ کورس عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کروایا جائیگا جبکہ اس کا دورانیہ دوپہر 10:30 بجے سے 12:00 بجے تک ہوگا۔

علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو درجِ ذیل چیزیں سکھائیں جائی گی۔

٭پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭عالمی گھڑی کیا چیز ہے اور یہ کہاں واقع ہے؟ ٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم کرنا ٭ممالک کی گھڑیاں آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہیں؟ ٭6ماہ کا دن، 6ماہ کی رات کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟ ٭دوشہروں کے اوقات میں فرق کیسے بنتا ہے ٭رات دن کیسے بنتے ہیں؟ ٭D.S.T سے کیا مراد ہے؟ ٭دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ٭نقشہ نظام الاوقات کیسے تیار ہوتے ہیں؟ ٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟ ٭کمپاس کیسے کام کرتا ہےاور استعمال کاطریقہ؟ ٭رمضان المبارک کبھی سردیوں اور گرمیوں میں کیوں آتا ہے؟

نوٹ: اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! کورس کے آخر میں ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو سند بھی دی جائی گی، نیز ممتاز کیفیت (A Grade) والوں کو توقیت کے اگلے درجات پڑھنے کا موقع بھی دیا جائیگا۔

کورس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں: 03431164026


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلاۃ کے زیر اہتمام اتوار 21 فروری  2021ء بعد نمازِ عشاء ، جامع مسجد فیضانِ قطبِ مدینہ ، علاقہ دھوبی گھاٹ، ڈویژن عثمان آباد، رنچھوڑ لائن کابینہ میں ایک دن کا کورس منعقد ہوا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ اوقات الصلاۃ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں اوقات مکروہہ ، پرنٹڈ نقشوں اور نماز ایپ (Application) کے استعمال کا درست طریقہ بتایا۔ بلند عمارات والے اور ہوائی جہاز والے روزہ کب افطار کریں ؟ اس حوالے سے معلومات دیں۔سحر و افطار،ظہر ، ضحوۂ کبری کے اوقات اور سحری کا مستحب وقت نکالنے کا طریقہ بھی سکھایا ۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے 1431 ھ مطابق 2010 ء کو باقاعدہ ایک مجلس بنام ”مجلسِ توقیت“قائم کی گئی ۔ اس مجلس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کے درست اوقاتِ نماز اور سحر وافطار بنانے کے ساتھ ساتھ علمِ توقیت کو  بھی فروغ دینے کا کام جاری ہے۔مجلس توقیت کی کارکردگی کے مطابق گزشتہ سال کئے گئے دینی کام کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

2020ءکی اجمالی کارکردگی: (1)70شہروں کے اوقاتُ الصَّلوٰۃ کے نقشے بنائےگئے (2)500مقامات کےاوقات سحروافطار پر کام ہوا (3)1ہزار کے قریب مساجدکی قبلہ ڈریکشن کے نشانات لگائے گئے (4)100سےزائدمساجدکی ڈیجیٹل کلاک میں درست اوقات الصلوۃ انسٹال کروائےگئے (5)پانچ توقیت کورسزہوئےجن میں 1100کے قریب طلبہ شریک ہوئے (6)علم توقیت کی دوکتابوں پرکام کیاگیا (7)ویب سائٹ نئے انداز میں تیار کروائی گئیں۔

2020ءکی تفصیلی کارکردگی اور2021ء کے اہداف:(1)اوقاتِ نماز نقشے :٭ملک وبیرون ملک70شہروں کے نمازکے اوقاتُ الصَّلوٰۃ نقشے بنائے گئےاور50 پراشاعتی کام مثلا کورل ڈراوغیرہ کرکے مکتبۃ المدینہ کو بھیجاگیا ۔٭اس سال 72شہر وں کےنمازکے اوقاتُ الصَّلوٰۃ نقشے بنائےجائیں گے ۔ (2)اوقاتِ سحروافطار :٭ماہ ِ رمضان اوراس سے قبل دوتین ماہ میں ملک وبیرون ملک کے 500 مقامات کے اوقات سحروافطار ترتیب دئیےگئےاورکورال کا کام کرکے واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور فیس بک پر اپ لوڈ کر کے لاکھوں اسلامی بھائیوں تک پہنچانےکی کوشش کی گئی۔٭اس سال ایپلی کیشن کے لئے 500 شہروں کے اوقات سحرو افطار کا ڈیٹا تیار کیاجائے گااور800 اوقات سحرو افطار جاری کئے جائیں گے ۔ (3)مساجدکی قبلہ ڈریکشن: انٹرنیٹ اورسائے کی مدد سے 960 مساجد کے قبلہ ڈریکشن کے نشانات لگائے گئے۔91 سے زائد مساجد میں جاکر وزٹ بھی کیاگیا۔٭اس سال 1200سے زائد مساجد کے سمت قبلہ کا نشانات لگانے کا ہدف ہے۔ (4)ڈیجیٹل کلاک:100سے زائدمساجدکی ڈیجیٹل کلاک میں درست اوقاتُ الصَّلوٰۃ انسٹال کئےگئے ،سینکڑوں اسلامی بھائیوں کی اس سلسلے میں رہنمائی بھی کی گئی۔٭اس سال 112سے زائد گھڑیوں میں اوقات کی انسٹالیشن کروانی ہے۔ (جو پہلے شہروں کے ڈیجیٹل اوقات تیار ہو چکے ہیں ایک دن میں ہم پانچ گھڑیوں کی انسٹالیشن کرسکتے ہیں اور جن کے نیو تیار کرنے پڑیں ایک ہفتے کے اندر ہم تیار کر کے انسٹال کر سکتے ہیں)۔ (5)توقیت کورسز:٭بالمشافہ تین دن کا ایک کورس کراچی میں ہوا،جس میں70طلبہ شریک ہوئے۔ ٭آن لائن تین کورسزہوئے ،جن میں ایک ہزارطلبہ تھے ۔٭ابھی تحقیقی درجے کاکورس بذریعہ انٹرنیٹ جاری ہے جس میں الجامعۃ الاشرفیہ ہند کے کئی فارغ التحصیل علمابھی شامل ہیں ۔

(6)و یب سائٹ: ویب سائٹ نئے انداز میں تیار کروائی گئی۔ ایک مکمل علم توقیت کورس اورمزید 15 ویڈیو اپلوڈ کی گئیں ۔ شب روز پر مجلس کا تعارف اپلوڈ کروایا اور مجلس کا بیج تیار کروایا۔ اس سال 200 شہروں کے نقشہ اوقات نماز PDF میں اپلوڑ کئے جائیں گے (7)کتب توقیت:مجلس اجرائے کتب ورسائل کی اجازت سے خلیفہ اعلیٰ حضرت ملک العلماء علامہ ظفرالدین بہاری رحمۃاللہ علیہ کی کتاب توضیح التوقیت اورشعبے کی کتاب رہنمائے توقیت پر کام ہوا،اِنْ شَآءَ اللہاس سال یہ دونوں کام مکمل ہوجائیں گے ۔

شعبہ اوقاتُ الصَّلوٰۃ سےمتعلق مزیدمعلومات کے لیے اس واٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں:0317-7799718


دعوت اسلامی کی مجلس توقیت کے تحت  28 جنوری2020ء کو پاکپتن میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی ۔ ماہرِ علم توقیت محمد وسیم عطاری نے علمائے کرام کو مجلس علم توقیت کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ نشست کے بعد محمد وسیم صاحب نے دو مسجدوں کا دورہ کیا اور مسجد وں میں قبلے کے حوالے سے آنے والے مسائل کے حل پیش کئے ۔محمد وسیم صاحب نے داتا دربار رحمۃ اللہ علیہ کےسجادہ نشین مولانا دیوان احمد مسعود صاحب سےبھی ملاقات  کی۔

اسی طرح 28جنوری 2020ء کو اوکاڑہ میں بھی علمائے کرام کے لئےنشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مولانا وسیم عطاری نے شرکا کو مجلس توقیت کا تعارف پیش کیا اور علم توقیت کے حوالے سے خدماتِ دعوتِ اسلامی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔


گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مجلس توقیت کے اسلامی بھائیوں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی جامع مسجد عمر فاروق رضی اللہ عنہ میں جاکر مجلس توقیت (دعوت اسلامی ) کے تیار کردہ اوقاتِ نماز انسٹال کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے شب وروز سے بات کرتے ہوئے مجلس توقیت کے اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ کراچی میں مساجد کی گھڑیوں کے اوقات کو درست کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، بیشتر مساجد میں لگی اوقاتِ نماز کی گھڑیوں میں اوقاتِ نماز درست نہیں ہیں، دعوتِ اسلامی کی مجلس توقیت نے مساجد کی گھڑیوں میں اوقاتِ نماز درست انسٹال کروانے کا بھرپور عزم کیا ہے۔ تمام مساجد کی انتظامیہ سے التجا کی جاتی ہے مجلسِ توقیت(دعوتِ اسلامی) سے رابطہ کیجئے، ہمارے اسلامی بھائی خود آپ کی مسجد آکر آپ کی مسجد کی گھڑی کے اوقات درست کردیں گے۔ رابطے کے لئے اس نمبر پر فون یا واٹس ایپ کیجئے

+923086773867


مجلس توقیت (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین روزہ علمِ توقیت کورس اختتام پذیر ہوا۔

کورس کےآخری روز (یعنی 31 دسمبر کو) ماہرِ علم توقیت مولانا وسیم عطاری نے شرکا کی ان نکات پر تربیت کی:

٭سورج گہن اور سورج گہن لگنے کے اسباب ٭سال میں کتنی بار دونوں میں گہن ہوتاہے ٭ قمری وشمسی سال کا فرق ٭رؤیت ہلال کی شرائط ٭نیو مون کب ہوتا ہے ٭ کتنے مہینے لگاتار 30یا29 کے ہوسکتے ہیں،اس بارے میں اعلیٰ حضرت کی تحقیق پیش کی گئی ٭مجلس توقیت کے تیار کردہ نقشہ صلاۃ وسحر ااور افطار ایپلیکیشن استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا گیا ٭تین دن سکھائے گئے فارمولوں کی مشق کروائی گئی اور پھر ایک ایک کی مشق چیک ہوئی۔

کورس کے اختتام پر شرکا نے تاثرات دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور 15 تا25شعبان المعظم 1441ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ توقیت کے زیرِ انتظام  30،29اور 31 دسمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں علم التوقیت کورس ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں کراچی کے مدارس المدینہ کے قاری صاحبان اور شعبہ ٔ تعلیم سے وابستہ میٹرک کے اسٹوڈنٹس شرکت کریں گے۔ کورس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول اوقات کے حوالے سے مختلف معلومات (دنیا کے کسی بھی مقام کے لئےسمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ ٭کمپاس کے ذریعے سمت قبلہ نشان لگانے کا طریقہ ٭سورج کے سائے کے ذریعے سمت قبلہ کا نشان لگانے کا طریقہ ٭عالمی گھڑی کیاچیز ہے اور کیسے کام کرتی ہے ٭آپ اپنے گھر کا سمت قبلہ خود درست کرنا سیکھیں ٭چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات کہاں اور کیسے ہوتی ہے ٭فروری کبھی 28اورکبھی29کیوں ہوتا ہے ٭گوگل ارتھ کے ذریعے سمت قبلہ کا نشان لگانے کا طریقہ ٭دوممالک کی گھڑیاں آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہیں؟ ٭بلند عمارات اور ہوائی جہاز والے روز کب افطار کریں؟ ٭کیا ایک شہر سے دوسرے شہر کے اوقات نکالے جاسکتے ہیں؟ ٭دن بڑے چھوٹے کیسے ہوتے ہیں؟ ٭سحروافطار، فجر، ضحوۂ کبریٰ، عصر ، مغرب، عشاء کے اوقات بذریعہ جدید کلیہ جات نکالنا ٭دن رات کس طرح بنتے ہیں اور بہت سی معلومات) حاصل کرسکیں گے۔یادرہے! اس کورس کا دورانیہ صبح 8:00تا شام 4:00 بجے تک ہوگا۔

مزید معلومات کے لئے اس واٹس ایپ نمبراور ای میل پر رابطہ کریں:

923013264191+

Email:prayer@dawateislami.net


اوقاتِ نماز کیلنڈر ، کمپییوٹر سافٹ ویئر ، آن لان اور اوقاتِ نماز موبائل ایپلی کیشن کے بعد مجلس توقیت کا کامیابی کی طرف ایک اور قدم، مجلس توقیت (دعوت اسلامی) کےتیار کردہ اوقاتِ نماز اب ڈیجیٹل اوقاتِ نماز گھڑیوں میں انسٹال کروانے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے ۔ اپنی مسجد میں لگی ڈیجیٹل اوقات نماز گھڑی میں دعوت اسلامی کے جاری کردہ اوقات نماز انسٹال کروانے کے لئے ابھی اس نمبر پر واٹس ایپ نمبر:6773867 308 92+ پر رابطہ کیجئے۔اس کے علاوہ اوقاتِ نماز یا اوقات سحری و افطار یا کسی بھی قسم کے مشورے یا مسئلے کی صورت میں مجلس توقیت کی میل آئی ڈی prayer@dawateislami.net یا مجلس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر 3264191 301 92+ پر رابطہ کیجئے۔

اوقاتِ نماز کی گھڑی میں مجلسِ توقیت (دعوتِ اسلامی ) کے تیارکردہ اوقات انسٹال کروانے کا طریقہ

1. آپ کی گھڑی کی بیک پر ایک اسٹیکر لگا ہوگا۔اس اسٹیکر کی تصویر نیز گھڑی کو بند کر کے چلائیں اور گھڑی کے مکمل سٹارٹ ہونے تک کی ویڈیو بنا کراس نمبر پر واٹس ایپ کیجئے۔6773867 308 92+

2. اپنی گھڑی میں جس شہر یا علاقے کے اوقات انسٹال کروانے ہیں اس کا نام مع ضلع ،صوبہ وملک کے بتا دیجئے۔

3. آپ نے گھڑی کہاں سے خریدی تھی ،اس کی معلومات دے دیجئے؟

4. کیا آپ کی گھڑی میں (Bluetooth) ہے ؟

5. کیا آپ نے کمپنی سے مجلسِ توقیت کے تیارکردہ اوقات انسٹال کرنے کا مطالبہ کیا تھا؟

6. آپ اپنا ایسا مکمل ایڈریس فراہم کیجئے جس پر پارسل بھجوایا جاسکے۔

7. پارسل اور پروگرامنگ وغیرہ کے اخراجات آپ کو ادا کرنے ہوں گے، جو مکمل معلومات حاصل ہونے کے بعد بتائے جائیں گے۔

8. نئی ڈیجیٹل گھڑی خریدنا چاہیں تومجلسِ توقیت کےتیار کردہ اوقات انسٹال کروانےکے لئے پہلے ہی مجلس توقیت سے رابطہ کر لیجئے۔