اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی
اپنے100سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔انہیں
شعبہ جات میں سے ایک اہم شعبہ ” شعبہ اوقاتُ الصلوۃ “بھی ہے ۔مجلسِ توقیت1431 ہجری
مطابق 2010 عیسوی سے نماز اور سحر وافطار کے اوقات کار نیز سمتِ قبلہ (Direction Of Qibla)سے متعلق دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی سعادت حاصل کر رہی
ہے۔
ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی دعوتِ
اسلامی کا ”شعبہ اوقاتُ الصلوۃ“ مسلمانوں کی رہنمائی کےلئے کوشاں ہے۔
اس شعبے کے تحت شعبان المعظم 1442ھ میں ہونے
والے کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کریں:
٭ ملک و بیرون ملک کے”523“ شہروں اور ان کے
ہزاروں مضافات کے لئے سحروافطار کے کلینڈر تیار کئے جاچکے ہیں۔ ٭ملک وبیرون
ملک کے مکتبۃ المدینہ کے لیے 67 شہروں کے اوقات بھیجے جاچکے ہیں۔ ٭بیرون ملک کے
مدنی چینل کے لیے 271 اور پاکستان کے مدنی چینل کے لیے 54 شہروں کے اوقات دیئے جاچکے ہیں جبکہ پاکستان کے 254 شہروں کے اوقات اپڈیٹ کئے گئے ہیں۔ ٭واٹس اپ اور میل کے Reply میں بھی مسلسل عاشقانِ رسول کی رہنمائی جاری ہے۔
٭پاکستان کے 2 اور بیرون ملک کے 4 شہروں کے لیے 26 سالہ اوقات بھی تیار کئے گئے ہیں۔
اگر آپ اپنے شہر یا علاقے کا رمضان کلینڈر حاصل
کرنا چاہیں تو اس واٹس اپ نمبر پر رابطہ
کیجئے۔ 03177799717