17 اپریل سے فیضان مدینہ کراچی میں ”علمِ
توقیت کورس“ شروع ہونے جارہا ہے
دعوت اسلامی کےشعبہ
اوقات الصلوۃ کے زیر اہتمام 17 اپریل 2021ء سے
12 دن پر مشتمل ”علمِ توقیت
کورس“شروع ہونے جارہا ہے۔
یہ کورس عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی کروایا جائیگا جبکہ اس کا دورانیہ دوپہر 10:30 بجے سے 12:00
بجے تک ہوگا۔
علمِ توقیت کورس میں
شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو درجِ ذیل چیزیں سکھائیں جائی گی۔
٭پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭عالمی گھڑی کیا چیز ہے اور یہ کہاں واقع ہے؟ ٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم
کرنا ٭ممالک کی گھڑیاں آپس میں مختلف
کیوں ہوتی ہیں؟ ٭6ماہ کا دن، 6ماہ کی
رات کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟ ٭دوشہروں
کے اوقات میں فرق کیسے بنتا ہے ٭رات دن
کیسے بنتے ہیں؟ ٭D.S.T سے
کیا مراد ہے؟ ٭دن رات چھوٹے بڑے کیوں
ہوتے ہیں؟ ٭نقشہ نظام الاوقات کیسے
تیار ہوتے ہیں؟ ٭سردیاں اور گرمیاں
کیسے آتی ہیں؟ ٭کمپاس کیسے کام کرتا
ہےاور استعمال کاطریقہ؟ ٭رمضان المبارک
کبھی سردیوں اور گرمیوں میں کیوں آتا ہے؟
نوٹ: اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! کورس کے آخر میں ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو سند بھی دی
جائی گی، نیز ممتاز کیفیت (A Grade) والوں کو توقیت کے اگلے درجات
پڑھنے کا موقع بھی دیا جائیگا۔
کورس
کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں: 03431164026