جزوی چاند گرہن

28 اکتوبر 2023ء

جب زمین کا سایہ چاند پر پڑے تو اسے چاند گہن(Moon Eclipse) کہتے ہیں۔سائے دو قسم کے ہیں۔

1... ہلکا سایہ(Penumbra) جو خالی آنکھ سے نظرنہیں آتا۔

2... گہرا سایہ (Umbra)جو خالی آنکھ سے نظر آتا ہے۔اسے جزوی چاند گہن (Partial Moon Eclipse) بھی کہا جاتا ہے۔

ہمارے اکابرین سے جس گہن پر نماز پڑھنے کا استحباب ثابت ہے وہ وہی ہے جو آنکھ سے نظر آتا ہو۔

’’چاند گہن ‘‘مکمل (Total) بھی ہوتا ہے اور جزوی (Partial)بھی۔

اکتوبر 2023 ءکی 28 اور 29 تاریخ کی درمیانی رات ’’جزوی چاند گرہن‘‘(Partial Moon Eclipse) ہوگا جو پاکستان سمیت براعظم ایشیا،افریقہ و یورپ میں مکمل جبکہ آسٹریلیا ، شمالی امریکہ و جنوبی امریکہ کےکچھ حصوں میں دیکھا جاسکےگا۔

یہ’’جزوی چاندگہن گرین وچ (GMT)ٹائم سے 19:35 تا 20:53“ رہے گا۔

چاند گہن کی نماز

مسئلہ : سورج گہن کی نماز سُنَّتِ مُؤَکَّدہ اور چاند گہن کی نمازمُستَحَب ہے ۔ ( دُرِّمُختار،۳/ ۸۰ دار المعرفۃ بیروت)

پاکستان میں گہن کی ابتدا و انتہا کے اوقات

پاکستان بھر میں یہ چاند گرہن اکتوبر کی 28 اور 29 کی درمیانی رات 12:35 تا 1:53 رہے گا۔

نوٹ : وقتِ فجر میں نفل نماز منع ہے اس کا خیال رکھا جائے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں گہن کی ابتدا و انتہا کے اوقات

GMT Differnce

Begin

End

GMT +10:00

Papua new Guinea

05:35 am

06:53 am

GMT +9:00

Japan

04:35 am

05:53 am

GMT +8:00

Western Australia

China

03:35 am

04:53 am

GMT +7:00

Thailand

02:35 am

03:53 am

GMT +6:00

Bangladesh

01:35 am

02:53 am

GMT +5:45

Nepal

01:20 am

02:38 am

GMT +5:30

India

01:05 am

01:23 am

GMT +5:00

Pakistan,Tajikistan

12:35 am

1:53 am

GMT +4:30

Afghanistan

12:05 am

1:23 am

GMT +4:00

UAE,Mauritious

11:35 pm

12:53 am

GMT +3:30

Iran

11:05 pm

12:23 am

GMT +3:00

Arab Sharif,Iraq

10:35 pm

11:53 pm

GMT +2:00

Syria,South Africa

09:35 pm

10:53 pm

GMT +1:00

Germany,Nrtherland

Moroco,Spain

08:35 pm

09:53 pm

GMT +0:00

Uk,Mali

07:35 pm

08:53 pm

GMT -3:00

Some Parts of Brazil,Canada,Usa etc

04:35 pm

05:53 pm


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اوقات الصلوٰ ۃ کے زیرِ اہتمام16 اکتوبر 2023ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں ربیع الثانی 1445ھ کے چاندکی رؤیت کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شعبہ اوقات الصلوٰ ۃ کے اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبۂ کرام اور ماہرِ توقیت و فلکیات مولانا وسیم احمد عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: عبد القادر عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 اکتوبر مکمل سورج گرہن

Fri, 13 Oct , 2023
1 year ago

ااَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

14 اکتوبر مکمل سورج گرہن

(Total Solar Eclipse)

2023 کا سورج گرہن

سال2023 کا دوسرا سورج گرہن 14اکتوبر بروز ہفتہ لگنے والا ہے۔

یہ مکمل سورج گہن (Partial Solar Eclipse)براعظم شمالی اور جنوبی امریکہ کے بعض ممالک میں دیکھا جاسکےگا۔

اللہ پاک کی نشانیاں

سورج گرہن اور چاند گرہن اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہیں۔ جس دن رسولِ کریم، جنابِ صادق وامین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ انتقال کر گئے اسی دن سورج میں گہن لگا۔ چونکہ عربوں کا اِعتقاد تھا کہ جب کوئی بڑا شخص مر جاتا یا کوئی بڑا حادثہ واقع ہوتا ہے تو سورج یا چاند میں گہن لگ جاتا ہے۔لہذا بعض لوگوں نے عربوں کے عقیدے کے مطابق خیال کیا کہ یہ حضرت براہیمرضی اللہ عنہ کے غم میں واقع ہوا ہے،حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے سورج گہن کی نماز پڑھانے کے بعد خطبہ میں ارشاد فرمایا:سورج اور چاند اللہ پاک کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، انہیں گرہن کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔تو جب تم گرہن دیکھو تو اللہ کریم کو پکارو، اس کی بڑائی بیان کرو، نماز پڑھو اور صدقہ دو۔

(بخاری،کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳ ،حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰ملخصاً)

لہٰذا ان مواقع پر توبہ واِسْتِغْفار اور نماز کا اہتمام کرنا چاہئے ۔

گہن کی نماز

سورج گہن کی نماز سُنَّتِ مُؤَکَّدہ اور چاند گہن کی نمازمُستَحَب ہے ۔

( دُرِّمُختار،۳/ ۸۰ دار المعرفة بیروت)

توہمات سے بچنا چاہیے

سورج یا چاند گرہن کے حاملہ عورت پر کسی قسم کے کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے لہٰذا توہمات سے بچنا چاہیے۔

سائنس اور سورج گرہن

سائنسی اعتبار سے سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج اور زمین کے درمیان چاند حائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی بعض اوقات مکمل طور پر اور بعض اوقات جزوی طور پر ماند پڑ جاتی ہے۔

Starting and Ending Time of the Eclipse in some aries

City

Country

Begin

End

%

1

Atlanta

U.S America

11:43

14:45

51%

2

New York

=

12:08

14:36

22%

3

Washington DC

=

12:00

14:39

29%

4

Los Angeles

=

08:07

10:50

70%

5

Kansas City

=

10:25

13:20

61%

6

Mobile

=

10:37

13:47

66%

7

Ottawa

Canada

12:06

14:23

19%

8

Mexico City

Mexico

09:36

12:50

69%

9

Monterrey

=

09:25

12:36

82%

10

Guatemala City

Guatemala

09:55

13:21

81%

11

Centro Villa Nueva

=

09:51

13:17

83%

12

Tegucigalpa

Honduras

10:01

13:30

89%

13

Managua

Nicaragua

10:06

13:36

87%

14

San Jose

Costa Rica

10:15

13:46

88%

15

Panama City

Panama

11:26

14:56

90%

16

Bogota

Colombia

11:48

15:15

88%

17

Caracas

Venezuela

12:56

16:11

60%

18

Georgetown

Guyana

13:28

16:28

58%

19

Paramaribo

Suriname

14:38

17:32

58%

20

Cayenne

French Guiana

14:47

17:36

59%

21

Brasilia

Brazil

15:25

17:54

63%

22

Quito

Ecuador

11:51

15:16

79%

23

Lima

Peru

12:29

15:31

50%

24

La Paz

Bolivia

13:55

16:43

49%

25

Asuncion

Paraguay

15:32

17:45

29%

26

Arica

Chile

14:58

17:40

40%

27

Havana

Cuba

11:55

15:15

68%

28

Montevideo

Uruguay

16:05

17:22

05%

29

Dakar

Senegal

18:28

18:50

11%

30

Nouakchott

Mauritania

18:27

18:42

05%


16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بھی ربیع الاول 1445ھ کے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پرشعبہ اوقات الصلوٰۃ دعوتِ اسلامی کے اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبۂ کرام اور ماہرِ توقیت و فلکیات مولانا وسیم احمد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عبد القادر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں صفر المظفر 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلے میں 29 محرم الحرام کی شام 17 اگست 2023ء بروز جمعرات شعبہ اوقات الصلاۃ کے اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبائے کرام نے استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری کے ہمراہ دوربین (Telescope) کی مدد سے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا ۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ اوقات الصلوٰۃ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا محمد وسیم عطاری مدنی اور  شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ مدنی مشورے میں ملنے والے مدنی پھولوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر بنانےکے حوالے سے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ اوقات الصلاۃ  دعوت اسلامی کے تحت یکم اگست 2023ء سے ایک ماہ کے فری آن لائن کورس کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں شرکا کوچاند/سورج کے حساب سے نماز کا وقت نکالنے اور قبلہ ڈائریکشن معلوم کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا ۔

تمام عاشقانِ رسول، علمائے کرام و طلبہ ٔکرام نیز اسکول اور کالجز کے اسٹوڈنٹس و شائقینِ علم توقیت ، توقیت و فلکیات کورس میں درج ذیل داخلہ لنک کے ذریعے فارم سبمنٹ کروائیں ۔ https://forms.gle/zCizLYYJYfbSgJAv9

اہم ہدایات

1. تمام کالم پُر کرنا لازمی ہیں۔

2. جن احباب کا داخلہ ہوگیا انہیں فوری واٹس ایپ گروپ میں شامل کر دیا جائے گا۔

3. جو گروپ میں شامل نہ ہوئے انہیں 31 جولائی کی شام میسج کرکے وجہ بتا دی جائے گی ۔

4. اگر آپ گروپ میں شامل نہ کئے گئے اور نہ کوئی میسج یا میل موصول ہوئی تو 31 جولائی کی شام 3 بجے کے بعد پوسٹ پر دیئے گئے نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ فرمائیں۔

نوٹ!

مکمل کورس کتاب ’’نصاب توقیت‘‘ سے پڑھایا جائے گا۔ لہٰذا مکتبۃ المدینہ سے کتاب حاصل کیجئے یا گھر بیٹھے منگوانے کے لئے پوسٹ میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیجئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ماہِ ذوی الحجۃالحرام کا چاند دیکھنا واجبِ کفایہ ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے 19 جون 2023ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ اوقات الصلوٰۃ دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں نے ذوی الحجۃالحرام 1444ھ کے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ماہرِ توقیت و فلکیات وسیم احمد عطاری ، شعبہ اوقات الصلوٰۃ دعوتِ اسلامی کے اراکین اور تخصص فی التوقیت کے طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں بھی موجود تھے۔

چاند دیکھنے کے بعد ماہرِ توقیت و فلکیات وسیم احمد عطاری نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو چند اہم نکات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: عباس عطاری مدنی شعبہ اوقات الصلوٰۃ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ڈیجیٹل کلاک 

Wed, 14 Jun , 2023
1 year ago

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! شعبہ اوقات الصلاۃ (دعوتِ اسلامی) کی طرف سے شعبہ اوقات الصلوٰۃکےتیار کردہ اوقات 2020 سے مسجد کی ڈیجیٹل گھڑیوں میں انسٹال کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ جہاں پر مساجد میں نمازیوں کو عبادات کرنے کی آسانی کے لئے دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور مساجد کی زینت و آرائش کے لئے جدید آلات سے مزین کیا جا رہا ہے وہاں پر نمازیوں کو جماعت کی ٹائمنگ سے آگاہ کرنے، اوقات ِنمازِ پنجگانہ کے شروع اور ختم ہونے کا وقت بتانے کے لئے آ ج کے دور میں تقریباً ہر مسجد میں ڈیجیٹل گھڑیاں (Salat Panal) موجود ہیں۔ عام طور پر اہل محلہ یا اہل ثروت اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ڈیجیٹل گھڑیاں مساجد کو ہدیہ کرتے ہیں۔ مگر عموماً دیکھا گیا ہے کہ ان گھڑیوں کے اوقات کارعلم توقیت کے اصول و ضوابط کے مطابق ٹھیک نہ ہو نے کی وجہ سے نماز روزہ جیسی عبادات بعض اوقات ضائع ہوجا تی ہیں کیونکہ ان گھڑیوں میں اوقات کی انسٹالیشن کے لئے جن سافٹ ویئرز کا استعمال ہوتا ہے عام طور پر ان میں اوقاتِ طلوع غروب کے لئے کیکولیشن میں بلندی کا بلکل بھی خیال نہیں کیا جاتا، اسی طرح یہ سافٹ ویئر گاؤں دیہات اور چھوٹے قصبوں کے لئے بھی کار آمد نہیں ہوتے جس کی بنیا دپر گاؤں دیہات والے گھڑیاں تو مسجد میں آویزاں کر لیتے ہیں لیکن ان گھڑیوں میں مطلوبہ مقام کا کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس میں ٹائم غلط شو ہوتا ہے ۔ پھر اگرکچھ معلومات رکھنے والے افراد اس میں عرض بلد یا طول بلد ایڈ کر کے ٹائم ایڈجسٹ کر بھی لیں تو طلوع و غروب کے اوقات پھر بھی درست نہیں ہو پاتے۔ اب چونکہ نمازوں کا انحصار اسی پر ہوتا ہے لہٰذا نتیجۃً ان اوقات کے مطابق افطار کرنے پر خاص طور پر روزہ کے ضائع ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے ۔

اس لئے شعبہ اوقات الصلوٰۃ اور مرکزی مجلس ِشوریٰ کے اراکین کے درمیان مشاورت سے یہ طے پایا کہ آئندہ سے باقاعدہ طور پر ان گھڑیوں میں دعوتِ اسلامی کے تیارکردہ اوقات کار انسٹال کئے جائیں۔ اور ان گھڑیوں کو ناکارہ ہونےاور مسلمانوں کے نماز روزے کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔

ابھی تک دعوت اسلامی کے سینکڑوں مدنی مراکز اور مساجد میں اوقات کی انسٹالیشن ہو چکی ہے اور مزید کام جاری ہے۔

ڈیجیٹل گھڑیوں میں اوقات کی انسٹالیشن

شعبہ اوقات الصلوٰۃ ڈیجیٹل گھڑیوں میں اوقات اپنے 26 سالہ کلینڈرز کے مطابق تیار کر کے انسٹال کرتا ہے۔اسی وجہ سے اگر آپ نےاپنی گھڑی کے اوقات چیک کرنے ہوں تو کلینڈر کے اوقات کے ساتھ موازنہ کر کے چیک کریں۔ (نوٹ: ایپلی کیشن اور 26 سالہ کیلنڈر کے اوقات میں کچھ فرق ہوتا ہے اس کے بارے میں جاننے کے لئے مجلس سے رابطہ فرمائیں )

شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے انسٹال کئے جانے والے اوقات کی خصوصیات پیش خدمت ہیں:

1-ڈیجیٹل گھڑیوں کے اوقات اعلیٰ حضرت رحمۃ الله علیه کی تحقیقات کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔

2-پہاڑی علاقوں کے اوقات میں بلندی کا اعتبار کیا گیا ہے تا کہ افطار درست وقت پر ہو۔

3-بڑے شہروں کے اوقات تیارکرنے میں شہر کے پھیلاؤ اور بلند عمارات کا خیال بھی رکھا گیا ہے جو کہ ضروری ہے۔

4-مساجد کی گھڑیوں میں اوقات متعلقہ گھڑی کے خاص شہر یا گاؤں اور دیہات کے مطابق تیار کر کے انسٹال کئے جاتے ہیں ۔

مجلس انسٹالیشن اپنی یہ سہولت اہلسنت کی تمام مساجد میں لگی گھڑیوں کے لئے مہیا کر رہی ہے ۔آپ بھی اپنے محلے کی مساجد میں اوقات کی انسٹالیشن کروا کر ان گھڑیوں اور نماز روزہ کو ضائع ہونے سے بچا کر صدقہ جاریہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انسٹالیشن اور اپنی گھڑی میں پہلے سے انسٹال اوقات کی چیکنگ یا کسی بھی قسم کی معلومات کے کئے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ فرمائیں ۔ 03086773867

اس کے علاوہ نئی گھڑی خریدنے یا خرید کر ہدیہ کرنے کے لئے بھی مجلس سے مشورہ کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ بعض اوقات مساجد کے لئے لوکل گھڑیاں خرید لی جاتی ہیں جس میں اوقات بھی نہیں انسٹال ہو پاتے اور گھڑی کی رپیرنگ اور اپڈیٹنگ کی بھی پرابلم آتی ہے ۔ ان تمام مسائل سے بچنے کےلئے آپ پہلے ہی مشورہ کر لیں تاکہ بعد میں ہونے والی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مولانا باسط مصطفی ٰعطاری مدنی

رکن شعبہ اوقات الصلوٰۃ


سال میں 2 مرتبہ (28،27مئی اور 15،16 جولائی )سورج عین کعبہ معظمہ کے اوپر آتا ہے۔اس وقت کسی شے (Object) کے بننے والے سایے(Sun Shadow) کی مدد سے (مساجداور گھروں وغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ : 28/27 مئی کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دن 12:18 اور پاکستان کے وقت کے مطابق دن 02:18 پر کسی بھی لکڑی یا سریے (Iron Rod) وغیرہ کو عموداً (Vertical)اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔

اب درج شدہ وقت پر بننے والے سائے پر کوئی نشان لگادیں۔ اب سائے کے نشان پر کھڑے ہو کر اس لکڑی ،سریے یا ڈوری کی جانب رُخ کرنے سے عین کعبہ کو رُخ ہو جائے گا۔(اگر یہ عمل 4,2منٹ قبل یا بعد بھی کیا تو کوئی حرج نہیں۔)

مسئلہ: اگر عین قبلہ سے سیدھی جانب (Right Side) یا الٹی جانب (Left Side) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہوگئی۔ (بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳ ماخوذاً ، مکتبۃ المدینہ کراچی)

(چند مشہور ممالک اور ان میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات کا جدول )

ممالک کے نام

معیاری وقت

گھانا، گمبیا، ماریطانیہ، مالی، ٹوگو ،آئس لینڈ وغیرہ

09:18 AM

برطانیہ(u.k) ،آئر لینڈ ،بینن،نائجر،نائجیریا،کونگو وغیرہ

10:18 AM

البانیہ،آسٹیریا،ڈنمارک،فرانس،اٹلی، نیدرلینڈ، ناروے، اسپین، سویڈن، بوٹسوانا، لیسیتھو، ملاوی، موزمبیق ،ساؤتھ افریقہ ، سوڈان وغیرہ

11:18 AM

سعودی عرب، بحرین، عراق، کینیا، کویت، قطر، تنزانیہ، یمن ، بلغاریہ ،

روس (ماسکو)، گریک، ترکی،جوڑڈن،لبنان،فلسطین،شام ، مصر وغیرہ

12:18 PM

ایران

12:48 PM

عرب امارات،عمان،موریشس وغیرہ

01:18 PM

افغانستان

01:48 PM

پاکستان، تاجکستان وغیرہ

02:18 PM

انڈیا ، سری لنکا

02:48 PM

نیپال

03:03 PM

بنگلادیش

03:18 PM

انڈونیشیا (جاوا) ، تھائی لینڈ

04:18 PM

چین، ھانگ کانگ ، ملائیشیا، فلپائن،سینگاپور ،تائیوان، انڈونیشیا (کالیمنٹن) وغیرہ

05:18 PM

جاپان، کوریا

06:18 PM


رمضان شریف ہو یا کوئی بھی اسلامی تہوار یہ کبھی سردیوں اور کبھی گرمیوں میں آئے گا کیونکہ موسم کا تعلق سورج سے اور اسلامی تہواروں کا تعلق چاند سے ہے۔

شمسی سال اور عیسوی سال میں فرق: شمسی (یعنی عیسوی / انگریزی) سال قمری (یعنی ہجری / اسلامی) سال سے 10 دن 21 گھنٹے بڑا ہوتا ہے۔ یوں اسلامی تہوار ہر سال 10 یا 11 دن جلد آتا ہے۔

اگر اس بار 23 مارچ 2023 ءکو رمضان شریف کا آغاز ہوا تو آئندہ سال 10 یا 11 دن قبل یعنی 12 یا 13 مارچ کو رمضان شروع ہوگا۔ تقریباً 33 سالوں پر اس کا دور مکمل ہو گا یعنی رمضان شریف 33 سال بعد 2056 ءمیں دوبارہ 13 مارچ کے لگ بھگ آئے گا۔(رپورٹ: شعبہ اوقات الصلاۃ (دعوت اسلامی)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


الحمد اللہ ! دعوت اسلامی کے شعبے اوقات الصلوۃ کے آفیشل پیج پر پاکستان اور دیگر ممالک کے لئے ماہِ رمضان کے اوقات سحر وافطار کے نقشہ جات اپلوڈ کردیئے گئے ہیں ۔

اپنے اپنے علاقے کا نقشہ سحر و افطار حاصل کرنے کے لئے نیچے دیئے ہوئے لنکس پر کلک کریں ۔

Facebook link

https://www.facebook.com/PrayerTimingsDepartment?mibextid=ZbWKwL

Google Drive link

https://drive.google.com/drive/folders/13kRyaWcO8O1kJPOsCG8wqFfBSAZXIEZJ?usp=sharing