10 دسمبر2022ء بروز ہفتہ شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے نگران ماہرِ علمِ توقیت محمد وسیم عطاری اور رکنِ مجلس عبدالقادر عطاری مدنی نے کراچی میں قائم مدارسِ اہلِ سنت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلما پاکستان سطح کے نگران اور کراچی کے ذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔یہ وفد سب سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب ُالرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں کتاب نصابِ توقیت تحفے میں پیش کی۔

پھر دار ُالعلوم امجدیہ حاضری دی اور وہاں مفتی ندیم اقبال سعیدی صاحب اور دیگر احباب سے ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب نصاب توقیت تحفے میں پیش کی اور وہاں اکابر علما ئے کرام کے مزارات شریف پر فاتحہ خوانی و عائے مغفرت کی ۔

یہاں سے رخصتی کے بعد فیضانِ مدینہ کے امام صاحب مولانا جنید عطاری مدنی نے بھی وفد کو جوائن کیا اور گلشنِ اقبال میں قائم جامعہ انوارُالقرآن میں حضرت علامہ محمد رضوان احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے بعد انہیں تحفہ میں کتاب پیش کی ۔

وفد کی اگلی منزل ملیر میں موجود دار العلوم مجددیہ نعیمیہ تھا۔ جہاں مفتی نذیر مجددی نعیمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات و تحفے کا سلسلہ ہوا اور پھر شیخ الحدیث مفتی محمد جان مجددی نعیمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت اور ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ قبلہ مفتی صاحب نے تمام اراکین کو سندھی اجرک عطا فرمائی اور کراچی کی صف اول کی لائبریریوں میں سے اپنی قدیم لائبریری کا وزٹ بھی کروایا۔ حضرت کی شفقتیں اور دعائیں لینے کے بعد وفد نے جامعہ مجددیہ سے متصل مزارات شریف پر بھی حاضری دی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)