گزشتہ ماہ  26 ستمبر تا 25 اکتوبر 2022 ء تک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ کے تحت آن لائن 19 روزہ اولین علم توقیت کورس برائے خواتین ہواجس میں درجنوں عالمات و معلمات نے شرکت کی۔

اس کورس میں پانچوں نمازوں ،سحر و افطار کے اوقات و سمتِ قبلہ سائنٹیفک کیلکولیٹر کی مدد سے بذریعہ کلیہ جات نکالنے کا طریقہ سکھایا گیا نیز علم توقیت سے متعلق دیگر مفید معلومات مثلا نقشہ نظام الاوقات کیسے بنایا جاتا ہے،پریئر ٹائم ایپلی کیشن کا درست استعمال کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔

آخر میں آن لائن امتحان لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والی 17 طالبات کو اسناد پیش کیں گئیں۔اس کے لئے 25 اکتوبر 2022ء کو تقسیمِ اسناد کا خصوصی آن لائن سیشن منعقد کیا گیا۔اس سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار،عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دارہ اور فیضان آن لائن کی عالمی ذمہ دارہ باجیوں نے شرکت کرتے ہوئے تربیتی مدنی پھول دیئے اور حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔

نوٹ: پہلے لیول میں ممتاز مع الشرف ہونے والی طالبات کا سیکنڈ لیول عنقریب شروع کیا جائے گا۔

الحمد للہ! مجلس ہر ماہ یہ کورسزکروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔لہذا دسمبر 2022ء میں ہونے والے کورسز کے لئے نئے داخلے کی پوسٹ 15 نومبر 2022ء کو جاری کی جائے گی۔ لہذا داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں پوسٹ میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔