
مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف ِخدا و عشق ِمصطفےٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبہ کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا
کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی
مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف، فاروقی کابینہ ، ڈویژن ضیائےمرشد
میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ
اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر موجود
اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔
مدنی ریجن،
عرب شریف، ضیائی کابینہ، ڈویژن فیضان خاتون جنت میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، عرب شریف، ضیائی کابینہ، ڈویژن فیضان
خاتون جنت میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
فقہ میں فدئیے
کے مسائل اور ترغیبی بیان میں مدنی مذاکرہ
کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔

اسلامی بہنوں
کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ اصلاح اعمال کا مدنی ریجن سطح
پر مدنی مشورہ ہواجس میں ملک سطح کی ذمہ دار نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں عرب شریف شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے ”اصلاح اعمال“کے حوالے
سے ماتحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔
نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی اور نیک اعمال کارکردگی کو
بہتر بنانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے ۔مزید
ذاتی جدول کو جمع کروانے، ماتحتوں کا چیک کرنے ، اصلاح اعمال اجتماع اور عاملات نیک اعمال کو بڑھانے کے لئے اہداف
بھی دیئے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 دسمبر2020ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک( Denmark) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 12
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2020ء کوجرمنی (Germany) کے شہر کوبلنز( Koblenz) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 28 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ
نگران ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“
کے موضوع پر بیان کیا نیز اس اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بتائے گے اور 100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد
بھی کروایا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 دسمبر2020ء کو ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
اصلاح اعمال پر مقرر عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے ”توبہ کی اہمیت“ پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو گناہوں
سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔
کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ
سے دلچسپ سوالات و جوابات کئےاورنیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی
بہنوں سے دینی کاموں کے اہداف بھی لئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Italy) کی ڈویژن بریشیا (Brescia)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 35 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے
فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اورمدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2020ء بروز جمعہ کینیڈا کے شہرمسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”تکبر کے نتائج“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو تکبر سے بچنے کے طریقے بتاتے ہوئے عاجزی اختیار کرنے کا ذہن
دیانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول کو اپنانے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
امریکہ کے شہر
ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے تربیتی سیشن

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے
تربیتی سیشن ہوا جس میں جملہ مشاروت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں مدنی دورہ کی نیتیں، آداب و طریقے
بتائے گئےاور اجتماع کی دعوت دینے پر اسلامی بہنوں کی جانب سے پیش کئے جانے
والے عذر اور ان کے جوابات کے متعلق بریفنگ دی گئی نیز
آخر میں اجتماعی دعا پر سلسلے کا اختتام ہوا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈا کے
5 مختلف شہروں مسی ساگا، برمپٹن، مانٹریال، کیلگری، تھورن کلف(Mississauga, Thorncliph, Brampton, Montreal,
Calgary) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش
106 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، روزانہ کچھ وقت مدنی چینل دیکھنے نیز ہر ہفتے مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی نیز نئی اسلامی بہنوں کو
دعوت دے کر شرکت کروانے کا ذہن دیا۔