
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 دسمبر2020ء کو ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
اصلاح اعمال پر مقرر عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے ”توبہ کی اہمیت“ پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو گناہوں
سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔
کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ
سے دلچسپ سوالات و جوابات کئےاورنیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی
بہنوں سے دینی کاموں کے اہداف بھی لئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Italy) کی ڈویژن بریشیا (Brescia)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 35 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے
فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اورمدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2020ء بروز جمعہ کینیڈا کے شہرمسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”تکبر کے نتائج“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو تکبر سے بچنے کے طریقے بتاتے ہوئے عاجزی اختیار کرنے کا ذہن
دیانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول کو اپنانے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
امریکہ کے شہر
ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے تربیتی سیشن

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے
تربیتی سیشن ہوا جس میں جملہ مشاروت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں مدنی دورہ کی نیتیں، آداب و طریقے
بتائے گئےاور اجتماع کی دعوت دینے پر اسلامی بہنوں کی جانب سے پیش کئے جانے
والے عذر اور ان کے جوابات کے متعلق بریفنگ دی گئی نیز
آخر میں اجتماعی دعا پر سلسلے کا اختتام ہوا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈا کے
5 مختلف شہروں مسی ساگا، برمپٹن، مانٹریال، کیلگری، تھورن کلف(Mississauga, Thorncliph, Brampton, Montreal,
Calgary) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش
106 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، روزانہ کچھ وقت مدنی چینل دیکھنے نیز ہر ہفتے مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی نیز نئی اسلامی بہنوں کو
دعوت دے کر شرکت کروانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مورخہ 23 دسمبر 2020 ء
کو امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ
ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، فوسٹر ایونیو
(Coney Island Avenue ,Bensonhurst Avenue, Brighton Beach
Avenue, Ocean Avenue, Foster Avenue) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و
بیش 114 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے ، نیکیوں والے اعمال کرنے،
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور نیک اعمال کا کارڈ پُر کرنے کی ترغیبات
دلائیں۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی
خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ ”وضو کا ثواب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ+کینیڈا) سے تقریبا
1000 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”وضو کا ثواب“پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
یورپین یونین
ریجن کی ملک سویڈن میں کورس بنام ”بیٹی کا
کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
28 دسمبر2020 ء کوسویڈن (Sweden )میں 3دن پر مشتمل
کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ
1گھنٹہ ہے۔
کورس میں بیٹی کی پرورش،پردے کے فوائد اور زیب
وزینت کے بارے میں تربیت کے متعلق سکھایا جائے گا۔
داخلہ کی
خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل پر رابطہ کریں:
بارسلونا کے علاقے لاسالوت اور سانتا کلومامیں بذریعہ
اسکائپ کورس ”اسلامک ہیروز“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
دسمبر 2020ء میں اسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لاسالوت (La
Salut) اور سانتا کلوما (Santa
Coloma) میں بذریعہ اسکائپ کورس ”اسلامک ہیروز“ کا انعقاد کیا گیاجس میں
کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدرسہ اسلامی بہن نے اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے
"حضرت علی رضی
اللہ عنہ" اور "حضرت عمر
فاروق اعظم رضی
اللہ عنہ" کی اسلام کے لئےدی
ہوئی قربانیوں کے متعلق معلومات فراہم کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنو ں سے مزید شارٹ
کورسز کرنے کی اور روزانہ 313 بار درود پاک پڑھنے کی نیت بھی لی گئی جس پر اسلامی
بہنو ں نے جذبے کے ساتھ اپنی نیت کا اظہار کیا۔
یوکے کی ویسٹ یارکشائر کابینہ ڈویژن نیوکاسل میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ویسٹ یارکشائر کابینہ ڈویژن نیوکاسل(New Castle) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنانے کے نکات سمجھائے ۔
ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر کیگلی اورہالی فیکس میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر کیگلی( Keighley)، ہالی فیکس (Halifax) میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےاسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔