یوکے کی مانچسٹر ریجن میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشنز کے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی
نیز کفن دفن اجتماعات میں دعوت اسلامی کو ڈونیشنز دینے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں آئر لینڈ میں ”فیضان
شب برات کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے 15شعبان کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں
بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کو نفلی روزوں اور نفلی عبادت کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں لندن سلاؤ کابینہ کے شہر ریڈنگ(Reading) میں”فیضان شب برات کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں 42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے 15شعبان کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں
بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کو نفلی روزوں اور نفلی عبادت کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ میں مسجد کا انتظام دعوت اسلامی کے سِپُرد،
اطراف میں دو غیر مسلموں کا قبول اسلام
.jpg)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ساؤتھ افریقہ کے شہروائیٹ ریورWhite River کے
اطراف پولا Pula میں
موجود ایک مسجد دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے سِپُرد کی گئی۔
مبلغ دعوت اسلامی مفتی
عبد النبی صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی ، نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن اور نگران
شعبہ خدام المساجد و المدارس نے اس مسجد کا دورہ کیااور ساتھ ہی ساتھ مسجد کی
تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد مسجد کی
Renovation کے بعد یہاں باجماعت
نمازوں سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ یہاں قرآن پاک کی تعلیم کے
لئے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز کیا جائیگا۔
اسی مسجد کے باہر
نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم فیضو عطاری نے دو غیر مسلموں پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلام کی دعوت پیش
کی جس سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور کلمہ
طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں
داخل ہوگئے۔ان نیو مسلموں میں سے ایک کا
اسلامی نام رجب جبکہ دوسرے کاشعبان رکھا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدنی ریجن اصلاحِ
اعمال کی ملک ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
شعبہ اصلاح ِاعمال مدنی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
نے شعبہ اصلاحِ اعمال کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئےاوراسلامی بہنوں
کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے مزید
بہتر کارکردگی کا بھی ذہین دیا جبکہ شعبے
کی ہر سطح پر تقرریوں اور نئی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول
بیان کئے اوراصلاح ِاعمال اجتماع کے اہداف
دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند کے تین ریجن (ممبئی، کولکتہ ،دہلی )بنگلہ دیش،جنوبی کوریا اور ایران کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا۔مجلس
بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ
داراسلامی بہنوں کی اچھی کارکردگی پران
حوصلہ افزائی کی اورکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانےاورماتحت سے وصول کرنے ، ماہانہ
مدنی مشورہ لینے کابینہ سطح تک تقرری مکمل کرنے نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے
تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے اہداف
دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں بیرون ملک اسلامی
بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورےکاانعقاد ہواجس میں عالمی مجلسِ
مشاورت ذمہ دار ، و مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
عالمی
مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ داراسلامی بہنوں کو پچھلے مشوروں میں دیئے گئے اہداف کا فولواپ کیا اور اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کی نیز
اسلامی بہنوں کوسالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔
بلاس پور کابينہ میں 2 مقامات پر اور ممبئی سینٹرل کی ماہم کابینہ میں تربيتی اجتماع کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےزیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن کے رائے پور زون بلاس پور کابينہ میں 2 مقامات پر اور ممبئی سینٹرل کی ماہم کابینہ میں تربيتی اجتماع
کاانعقاد ہوا جن میں 68 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالے
سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز نیک اعمال رسالہ سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیااور
اجتماع پاک میں شرکت کرنے مدنی مذکرہ سننےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن پونے
زون ،ناسک اور یروڈہ کابينہ میں دینی حلقہ منعقد ہواجن میں 52 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
جن میں مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ا
ور وضو کا طریقہ ، غسل کے مسائل ، نفل روزے و نفل عبادات کے فضائل بتائے۔ ان اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ گھر درس دینے ، مدنی
حلقے میں شرکت کرنے ، روزانہ کم از کم 313
مرتبہ درود شریف پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا گیا۔
کینیڈا کے شہر
کیلگری کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں کینیڈا کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزرسالہ کارکردگی بڑھانے اور
سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے
سے کلام ہوا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کےشہر مانٹریال میں بذریعہ
اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”درود شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار142 اسلامی بہنوں نے رسالہ”درود
شریف کی برکتیں“پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔