
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بحرین میں
3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 41اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے ، نیک اعمال کرنے اور
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
سینٹرل اینڈ
ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی بہن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان ِتلاوت ِقراٰن کورس کے حوالے سے اہم مور پر کلام ہوا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
کو اس کورس کے نکات سمجھائے گئے ۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !” فیضانِ تلاوت کورس“ سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ میں 12 اپریل 2021ء سے شروع
ہوگا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی( Germany) میں دو مقامات پربذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرینکفرٹ (Frankfurt) کوبلنز( Koblenz )اور اوفنباخ (Offenbach) کی کم
و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع
پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل کرنے ، موت کی تیاری کرنےاور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم
نکات پیش کئے۔
بیلجیم میں
بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام”فیضان شب برات کورس “کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم ( Belgium )میں
بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام”فیضان شب برات کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں
انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان اور شب قدر کی
فضائل بیان کئے نیز شب و روزنیکیوں میں
گزارنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
5 اپریل 2021ءسے یورپین یونین ریجن کے ملک
ڈنمارک( Denmark )اور بیلجیم (Belgium) میں آن لائن”رمضان کیسےگزاریں
کورس “ شروع ہو رہا ہے۔ اس کی مدت 8دن
ہو گی۔
اس کورس میں روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال
رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع
مل سکے گا۔
داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنےملک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
نے رسالہ”درود شریف کی برکتیں“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار 2 سو 93 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”درود شریف کی برکتیں“
پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”آمدِ رمضان“ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کی برکتیں لوٹنے کا ذہن دیا اور رمضان میں اچھے اچھے اعمال کے ساتھ دعوت اسلامی کے دینی
کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی کی ڈویژن
میلان کے علاقے بوستو ارسیزیومیں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی ڈویژن میلان (Milan ) کے علاقے بوستو ارسیزیو(Busto Arsizio) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 11
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز
مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
اٹلی کی ڈویژن
میلان میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیراہتمام
مارچ 2021ءکے آخری ہفتے میں اٹلی کی ڈویژن
میلان میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں گلراتے (Gallarate ) اور کاراتے( Carate) شامل ہیں ۔ان اجتماعات میں50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں ”فیضان نماز“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی
اہمیت اور نماز کی فضیلت پر اہم نکات پیش کئےنیز اپنے شب و روز رسالہ نیک
اعمال کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہے جس سے نہ صرف مسلمانوں کو فائدہ ہورہا ہے
بلکہ کئی ممالک میں غیر مسلم بھی دعوتِ
اسلامی کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں اور مبلغین دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے
وہ اسلام قبول کرتے ہیں اور ان نو مسلم
کےلئے اسلامی تربیت کا اہتمام بھی کیا
جاتاہے۔
یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ شب برات کورس“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ء کے آخری ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن ( Sweden)میں ون ڈے سیشن بنام
”فیضانِ شب برات کورس“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ سطح پر شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو شعبان المعظم کی اہمیت و فضیلت، صحابہ کرام علیہم الرضوان کا انداز ، ماہ شعبان المعظم میں استقبالِ رمضان
کی تیاری اور شب برات کی عظمت و فضیلت جیسی معلومات بیان کیں ۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے علاقے ترینیتات میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے آخری ہفتے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا
(Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے”استقامت کامیابی کا راز
ہے“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ 63 نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزانے اور
اس کے ذریعے روزانہ اپنا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔