
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں ممبئی ریجن حیدرآباد زون میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں حیدرآباد زون کی تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کو نکات بتائے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی
کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پٹنہ زون میں بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کلکتہ ریجن پٹنہ زون مدرستہ المدینہ بالغات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے نکات بتاتے
ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ہفتہ وار رسالہ ارشاداتِ امام احمد رضا کی کارکردگی لی جس پر 110 طالبات نے اس ہفتہ امیر
اہل سنت کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے رسالہ پڑھنے ،سنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25مئی بروزمنگل2021ء جنوبی کوریا کے شہر انچن میں
بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت ِاسلامی نے نزع کی سختی کے موضو ع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے
غسلِ میت کا طریقہ اور کفن پہنانے کا طریقہ سیکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل بھی
سمجھائے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 25مئی بروزمنگل2021ء کو ترکی مشاورت کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری
کےحوالے سے نکات بتائے اور تقرری مکمل کرنے کاذہن دیا نیز کفن دفن اجتماع کرنے سے متعلق اہداف دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، مانچسٹر، لندن اور بریڈ فورڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی حلقہ کی
کارکردگی و مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے پر کلام کیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
یوکے بریڈفورڈ ریجن میں 16 مقامات پر بذریعہ اسکائپ
”فیضان تلاوت کورس “کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام یوکے بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں 16 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ”فیضان
تلاوت کورس “کا انعقاد کیا گیاجن میں 543 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے
اختتام پر اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات كا اظہار کیا جن میں 109 اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ سننے اور 110 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
یوکے ریڈفورڈ ریجن ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائرکابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامى کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریڈفورڈ ریجن ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر (South and West Yorkshire) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کے
بارے میں اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں نیز شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے
نکات پیش کئے۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ
(Bradford) ریجن میں دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فقہ کے ضروری مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی نیز دعا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جبکہ دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ ہفتے یوکے
لندن ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19تا23 مئی2021ء تک یوکے
لندن(London) ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 173اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی
کردار“ کےموضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے اور ان کی دینی
خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقےہنسلو(Hounslow) میں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021 ءکو یوکے
کے علاقے مانچسٹر (Manchester)میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علم
دین کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کودین کا علم سیکھنے کی طرف راغب
کرتے ہوئے علم دین سیکھنے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے نیز اپنے آخرت سنوارنے کے لئے عاملاتِ نیک اعمال
بننے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام24 مئی2021ء کو یوکےکے شہر کوونٹری
اور لیسٹر(Coventry and Leicester)میں اصلاح اعمال اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش43اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ
لینے اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔