دعوتِ اسلامی کے تحت یورپ میں رہنے والے بچوں اور بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے حوالے سے 21 جون 2024ء کو  آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپ کی سب کونٹیننٹ نگران، ملک نگران، شعبہ دارالمدینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز، شعبہ فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی عالمی سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بچوں اور بچیوں کی بہترین تربیت کے مختلف امور پر مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں 18 جون 2024ء کو  بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مونٹریال (Montreal, Canada)سٹی سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں۔

٭مونٹریال میں دعائے صحت اجتماع کو مضبوط کریں٭تمام سٹی نگران اسلامی بہنیں اپنے اپنے شہر میں دعائے صحت اجتماعات منعقد کریں٭اس سال 2024ء میں حج کی سعادت پانے والے والی اسلامی بہنوں کو ان اجتماعات میں شرکت کروانے کا ذہن دیا جائے٭دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنی معاون اسلامی بہن تیار کی جائے٭مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے دینی کام٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات کو انگلش رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا جائے۔


ساوتھ کوریا کے شہر انچھن (اِن-چھَن) میں22جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے مقامی زبان میں ایک میٹ اپ منعقد ہوا جس میں مختلف ملکوں (فلپائن،کورین اور ازبک وغیرہ) سے مقامی زبان جاننے والی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹ اپ کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”اسلام کے پانچ ارکان“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا تعارف کرواتےہوئے بالخصوص آن لائن کورسز کے بارے میں بتایا جس پر بعض اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اس میٹ اپ کو سراہتے ہوئے مزیداس طرح کے میٹ اپس اور سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانےکا اظہار کیا۔


15 جون 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت Subcontinent southern Africa کا مدنی مشورہ ہوا جس میں Subcontinent نگران اور ملک نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور انہیں مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیرونِ ملک میں دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2024ء کو کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتیں کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ابتداءً مدنی پھول برائے دعائے صحت اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی اور منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹری کرنےکا ذہن دیا۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو نیو اسٹرکچر کے مدنی پھول بتاتے ہوئے رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز 2024ء کے اہداف اور اپریل 2024ء تک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ 


خدمتِ دینِ کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2024ء کو بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں کینٹربری ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں، اوبرن ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں اور بلیک ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر جن موضوعات پر کلام کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:

٭کارکردگی شیڈول پُر کرنا٭شعبہ جات سے کارکردگی لےکر 8 دینی کام میں انٹر کرنا٭شعبے اور ریجن نگران کی کارکردگی ٭ذیلی سطح کی کارکردگی٭فنانس ڈونیشن کی کارکردگی٭انفرادی مدنی مشوروں کی کارکردگی اور اُن کی تاریخ۔


12 جون 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ٭وقت پر اپنی نگران اسلامی بہن کو کارکردگیاں جمع کروانا٭نیو کورسز کے شیڈول٭ہفتے میں 3 دن مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات لگانا٭فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانا٭فنانس، ڈونیشن بکس اور مکتبۃ المدینہ ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے چند اہم نکات٭شیڈول کے مطابق دینی کام کرنا۔


امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جون 2024ء کو میلبرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ میلبرن اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران سے ”فیضانِ حج و عمرہ کورس“ کا فیڈبیک لیا جبکہ آئندہ دنوں ”طہارت کورس“ ، ”نیو مسلم کورس“ اور ”آیئے دینی کام سیکھئے کورس“ کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ میلبرن نے دیگر کاؤنسلز میں اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جون 2024ء کو لیور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

ابتداءً ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، 8 دینی کام 2024ء کے اہداف اور اپریل 2024ء کا تقابلی جائزہ لیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نئے مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جون 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی گفتگو کے دوران کارکردگی شیڈول پُر کرنے، شعبہ جات سے کارکردگی لےکر 8 دینی کام میں انٹر کرنےکے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے اور ریجن نگران کی کارکردگی سمیت مختلف نکات پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


4 جون 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر کلام کیا گیا۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول پُر کرنے، شعبہ جات سے کارکردگی جمع کرکے8 دینی کام میں انٹر کرنے اور منسلک اسلامی بہن کا ڈیٹا انٹر کرنے کے متعلق گفتگو کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران مختلف موضوعات پر مشاورت کی گئی جن میں فنانس ڈونیشن کی کارکردگی، ذیلی سطح کی کارکردگی، شیڈول submit اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔


آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا (Canberra) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 4جون 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ داران نے جون 2024ء میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے متعلق گفتگو کی اور رسالہ کارکردگی سمیت ڈیلی کلاسز میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔