دعوتِ اسلامی اصلاحِ معاشرہ کا درد رکھنے، لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی، اخلاقی و شرعی اعتبار سے تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے تحت دنیا بھر میں دینِ اسلام کا کام بھرپور انداز میں کیا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 7 ستمبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ذیلی نگران کی تقرری اور اُن کی ذمہ داری٭روحانی علاج کی تقرری اور اس کی ذمہ داری٭8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ اور ذمہ داران کی تعداد بڑھانا٭رسالہ کارکردگی بڑھانا٭ماہانہ مدنی مشوروں کے نکات٭دینی کاموں میں مزید ترقی کے لئے اپنی نعم البدل تیار کرنا٭بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں کے دینی کام٭شعبہ FGRF میں ڈونیشن کرنا٭محفلِ میلاد میں شرکت کرنا٭ڈیلی کلاسز تفسیر سننے / سنانے کے حلقے میں اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانا۔