دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اگست 2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن (Sweden) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رضی اللہ عنہ کی سیر ت و سخاوت کے واقعات بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاورہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 02 اگست2021ء کو   ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام”سورۃ البقر کی تفسیر“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سورۃ البقرہ کا تعارف اور یہ کیوں نازل ہوئی اس کے بارے میں نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

شعبہ شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس بنام”سورۃ البقر کی تفسیر“ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور زیادہ سے زیادہ مقامات پر اس کورس کو منعقد کروانے کے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں ویلکم، جوہانسبرگ اور لیسوتھو کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مد نی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور رسالہ نیک اعمال کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے اہداف دئیے گئے۔


   دعوت اسلامی شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مختلف مقامات( ویلکم ، جوہانسبرگ ، لیسوتھو) پر بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام جولائی 2021ء میں ساؤتھ افریقہ میں مختلف کورسز کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہیں :

منعقد ہونے والے کورسز کے نام:

سوشل میڈیا کا استعمال کورس، فیضانِ تجوید ونماز کورس، ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ کورس۔

ان کورس میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی مجموعی تعداد :100 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے شہر لیسوتھو میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کی ذمہ دار اسلامی بہن کو ان کے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے شہر لیسوتھو میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے دینی کا موں کو مزید بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو کورسز میں ایڈمیشن کروانے کا ذہن دیا گیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 02 اگست2021ء  کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں آن لائن نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے حصہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02 اگست 2021ء کو  ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے ہمراہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر درخت لگانے کی سوچ کو پورا کرنے کے حوالے سے مشاورت کی اور خود درخت لگانے نیز دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے شہر لیسوتھو میں بچوں کے لئے آن لائن محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 80بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک بچوں اور بچیوں کو قربانی کیا ہے اور قربانی ہم کیوں کرتے ہیں اس بارے میں بتایا نیز اپنے اندر اچھی عادات بیدا رکرنے، اپنے اور اللہ پاک کو ناراض کرنے والے کاموں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام " گھر درس " بھی ہے اسی سلسلے میں جولائی 2021ءمیں ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں کم و بیش 824 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے / سننے کی سعادت حاصل کی۔